جی این این سوشل

دنیا

غزہ میں جاری جنگ میں کوئی وقفہ نہیں ہو گا، اسرائیلی وزیر اعظم

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے، نیتن یاہو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ میں جاری جنگ میں کوئی وقفہ نہیں ہو گا، اسرائیلی وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے،فلسطینی غزہ کی پٹی میں زیر حراست قیدیوں کی رہائی کے بغیر کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم غزہ پر حکمرانی یا قبضہ نہیں کرنا چاہتے۔ غزہ میں حماس کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، البتہ اس دوران عام شہریوں کے انخلاء کا راستہ شامل ہوگا۔ ہم نے جنگ کے لیے بغیر ٹائم ٹیبل کے اہداف مقرر کیے کیونکہ اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

دوسری طرف امریکی حکام نے کہا ہے کہ اگر حماس کے قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہوتا ہے تو اسرائیل جنگ بندی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ امریکی دباؤ نے اسرائیل کو غزہ میں لڑائی کی حکمت عملی کے تبدیل  کرنے پر راضی کیا۔

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل نے جمعرات سے شمالی غزہ میں روزانہ چار گھنٹے کے لیے کارروائیاں روکنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ تعطل لوگوں کو دو انسانی راہداریوں کے ذریعے نکلنے کا موقع دے گا اور یہ پہلا اہم قدم ہے۔

کربی کا کہنا تھا کہ ہمیں اسرائیلیوں کی جانب سے بتایا گیا کہ تعطل کے دوران ان علاقوں میں کوئی فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی اور یہ عمل آج سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ تعطل، جس کا اعلان تین گھنٹے پہلے کیا جائے گا، حالیہ دنوں میں امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں سامنے آیا، جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ہونے والی بات چیت بھی شامل ہے۔

صحت

لاہور میں اسموگ کی شرح میں اضافہ ہونے لگا

لاہور کے اضلاع کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا، لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں اسموگ کی شرح میں اضافہ  ہونے لگا

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے لوگ اسموگ سے اچھی طرح واقف ہیں، گزشتہ سالوں سے اسموگ کا معاملہ شروع ہوا جو بڑھتا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے اضلاع کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا، لاہور میں اسموگ کی شرح مضر صحت، جان لیوا اور خطرناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اسموگ ساڑھے 400 انڈیکس تک بھی گیا ہے، اسموگ کا 150 سے زیادہ انڈیکس جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، قصور، شیخوپورہ اب نارووال بھی اسموگ کی لپیٹ میں آرہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ لاہور کے اندر جمع ہو کر سردی میں متاثر کرتی ہے، اسموگ میں جان لیوا کینسر کے اثرات بھی پائے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 14 روز سے معطل

 دوزان پل سمیت متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک کی مرمت میں تاخیر کے باعث مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 14 روز سے معطل

کوئٹہ : بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی تمام ٹرین سروسز 14 روز سے معطل ہیں۔ دوزان پل سمیت متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک کی مرمت میں تاخیر کے باعث مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق سبی سے ہرنائی کے درمیان ریلوے ٹریک 23 جولائی سے بند ہے اور اب تک اس کی مرمت مکمل نہیں ہوسکی۔ اسی طرح کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن بھی 15 روز سے بند ہے اور چاغی میں بہہ جانے والی ریلوے لائن کی مرمت بھی نہیں ہوسکی۔ کوئٹہ چمن ٹرین سروس بھی 10 روز سے معطل ہے اور شیلا باغ سرنگ کی مرمت میں مزید 15 روز لگ سکتے ہیں۔

ان تمام صورتحال کے باعث صوبے میں ٹرین سروسز کی بندش سے ریلوے کو روزانہ تقریباً 15 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ لاکھوں مسافر ٹرین سروسز کے معطل ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

بہت سے مسافر وں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ مسافروں کو مہنگے نجی ٹرانسپورٹ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے جو ان کے لیے مزید مالی بوجھ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم فضائیہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll