جی این این سوشل

پاکستان

نوازشریف کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نوازشریف کےخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے ۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کی جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی واپس لے لئے ، اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے  احکامات اکتوبر 2020 میں جاری کیے گئے تھے ۔

عدالت نے نواز شریف کی پراپرٹی، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس بھی واپس کرنے کا حکم دیدیا ، نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر و گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔

جرم

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ترک نژاد امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا

 ترک نژاد امریکی خاتون کو جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں بستیوں کے خلاف احتجاج کرنے والی ترک نژاد امریکی خاتون کو ہلاک کر دیا

 ترک نژاد امریکی خاتون کو جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر  اسرائیلی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فوج نے فائرنگ کا اعتراف کیا۔

ترکی نے خاتون کی شناخت Aysenur Ezgi Eygi کے نام سے کی، ترکی نے بھی اس خاتون کی موت کی مذمت بھی کی، جب کہ امریکہ نے اسے "افسوسناک" واقعہ قرار دیا اور اپنے اتحادی اسرائیل پر تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، عمر ایوب اور شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی نے رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت  دے دی

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے موجودہ سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق  رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے سیکرٹری اطلاعات کیلیے شیخ وقاص اکرم کا نام سر فہرست ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں نے عدم اعتماد کیا تھا۔

یاد رہے کہ بانی نے پارٹی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے ان کو سیکرٹری جنرل کیلیے نامزد کر دیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، عمر ایوب اور شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

علاوہ ازیں، رؤف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے گا جو حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجرا اور انتخابی معاملات دیکھے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا کل جلسہ پر امن ہو گا ، پورے پاکستان سے قافلے روانہ ہوگئے ، علی محمدخان

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ 8 ستمبرکے جلسے سے بانی پی ٹی آئی کی بہت توقعات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  کل جلسہ پر امن ہو گا ، پورے پاکستان سے قافلے روانہ ہوگئے ، علی محمدخان

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کل ہونے والا جلسہ پرامن ہوگا۔ جلسے کے لیے ملک بھرسے قافلے نکل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے۔ جلسے کے لیے سندھ اور پنجاب سے قافلے نکل چکے ہیں۔ ہمارا سیاسی اختلاف اصولی ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا صوابی میں جلسہ تاریخی تھا۔ پرامن رہنا ہے کسی کو اشتعال میں نہیں آنا چاہیے۔ آئین کی حکمرانی ہوگی تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہرآئیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کا کل ہونے والا ہمارا جلسہ پرامن ہوگا، سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ عام انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ 8 ستمبرکے جلسے سے بانی پی ٹی آئی کی بہت توقعات ہیں، ہماراہرووٹر، سپورٹرفرنٹ لائن کا سپاہی ہے، ہمارا ہر ووٹراور سپورٹرفوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll