Advertisement

دنیا کی آبادی8ارب سے تجاوز کر چکی ہے، امریکی ادارہ برائے مردم شماری

عالمی آبادی ستمبر 2023 کو مخصوص حد سے تجاوز کر چکی تھی، مردم شماری بیورو

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 10th 2023, 4:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا کی آبادی8ارب سے تجاوز کر چکی ہے، امریکی  ادارہ برائے مردم شماری

امریکا کے ادارہ برائے مردم شماری نے کہا ہے کہ دنیا کی آبادی8ارب سے تجاوز کر چکی ہے، لوگوں کی عمر میں اضافہ ہوا اور بچوں کی پیدائش میں کمی آئی ہے، دنیا میں آبادی میں اضافے کے رجحان کی رفتار طویل عرصے سے مسلسل کم ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی مردم شماری بیورو کا اندازہ ہے کہ عالمی آبادی ستمبر 2023 کو مخصوص حد سے تجاوز کر چکی تھی۔ادارے نے بیان میں نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ آبادی کی تعداد 10 ماہ قبل ہی مخصوص حد سے آگے نکل چکی تھی، 22 نومبر 2022 کو 8ارب کا دن قرار دیا گیا تھا۔اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ مختلف ممالک لوگوں کو مختلف طریقے سے گنتے ہیں یا بالکل نہیں گنتے۔ بہت سے لوگوں کے پاس پیدائش اور اموات کو ریکارڈ کرنے کا نظام نہیں ہے۔

مردم شماری بیورو کے مطابق سب سے زیادہ آبادی والے چند ممالک جیسے کہ بھارت اور نائیجیریا میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مردم شماری نہیں ہوئی۔اگرچہ دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور رواں صدی کے آغاز کے بعد سے آبادی کی تعداد 6 ارب سے بڑھ کر 8 ارب ہو چکی ہے لیکن 1960 اور 2000 کے درمیان دگنی ہونے کے بعد اب یہ شرح سست پڑ گئی ہے۔

طویل عمر والے افراد کی تعداد بڑھ گئی ہے اور یہ آبادی میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ اس وقت دنیا میں اوسط عمر 32 سال ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ توقع ہے کہ 2060 تک اوسط عمر 39 سال تک پہنچ جائے گی۔کینیڈا جیسے ممالک میں بڑھاپے تک پہنچنے والے افراد کی تعداد زیادہ اور ان میں اموات کی شرح کم ہے جبکہ نائیجیریا جیسے ممالک میں5سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات میں کمی دیکھی گئی ہے۔

دریں اثنا شرح پیدائش یا بچے پیدا کرنے کی عمر کی خواتین کے ہاں کم بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ یہ شرح پیدائش اس سطح سے کم ہے جو موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے ضروری ہے۔ ایسا دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 50 سال سے زیادہ عرصے سے مجموعی آبادی میں اُتنا اضافہ نہیں ہو رہا جتنا ہو رہا تھا۔ماہرین آبادی کا کہنا ہے کہ دنیا کی آبادی میں استحکام کے لیے باپ اور ماں دونوں کی جگہ لینے کے لیے ایک جوڑے کے ہاں1 یا 2 بچے پیدا ہونا ضروری ہے لیکن تقریباً تین چوتھائی لوگ اس وقت ان ممالک میں رہ رہے ہیں جہاں شرح پیدائش اس سطح کے قریب یا اس سے کم ہے۔

وہ ملک جہاں شرح پیدائش موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے ضروری سطح کے قریب ہے ان میں تیونس اور ارجنٹائن شامل ہیں۔تقریباً 15 فیصد لوگ ایسے مقامات پر رہتے ہیں جہاں شرح پیدائش دنیا کی موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے درکار سطح سے نیچے ہے۔ کم شرح پیدائش والے ممالک میں برازیل، میکسیکو، امریکا اور سویڈن شامل ہیں جبکہ بہت کم شرح پیدائش والے ممالک میں چین، جنوبی کوریا اور سپین شامل ہیں۔اسرائیل، ایتھوپیا اور پاپوا نیو گنی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں شرح پیدائش موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے ضروری سطح یعنی پانچ سے زیادہ ہے۔

ایسے ممالک میں دنیا کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ رہتا ہے۔دنیا کی صرف چار فیصد آبادی ایسے ممالک میں رہتی ہے جہاں شرح پیدائش پانچ سے زیادہ ہے۔ یہ سب لوگ افریقہ میں رہتے ہیں۔ادارہ مردم شماری کے مطابق 2060 تک عالمی سطح پر شرح پیدائش میں کمی کا امکان ہے اور اس وقت تک کسی بھی ملک میں یہ شرح چار سے زیادہ نہیں ہوگی۔

Advertisement
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر

جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر

  • 10 hours ago
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ  کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری

پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ  کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری

  • 7 hours ago
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

  • 9 hours ago
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے

کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے

  • 7 hours ago
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے

تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے

  • 9 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد

  • 11 hours ago
نائب وزیراعظم کی  مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت

نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت

  • 7 hours ago
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی

  • 5 hours ago
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط

  • 7 hours ago
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب

  • 5 hours ago
غزہ  کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم

غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم

  • 9 hours ago
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

  • 9 hours ago
Advertisement