جی این این سوشل

تجارت

بینکوں کے ڈیپازٹس ،سرمایہ کاری اور مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ

گزشتہ سال اکتوبر میں 22412 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بینکوں کے ڈیپازٹس ،سرمایہ کاری اور مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: بینکوں کے ڈیپازٹس ،سرمایہ کاری اور مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26398 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر کے مقابلے میں0.3 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 17.8 فیصد اضافہ ہے۔

ستمبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26318 ارب روپے اور گزشتہ سال اکتوبر میں 22412 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبر میں بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 0.3 فیصد اور 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11898 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 11897 ارب روپے اور گزشتہ سال اکتوبر میں 11052 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اسی طرح اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کے حجم میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 2.7 فیصد اور 27.1 فیصد کی نمو ہوئی۔ اکتوبر 2023 میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 23232 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 22622 ارب روپے اور گزشتہ سال اکتوبر میں 18285 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔

پاکستان

پاک بحریہ نے یومِ دفاع و شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش

شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کی کھلی جارحیت کو پسپا کیا، ایڈمرل نوید اشرف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بحریہ نے یومِ دفاع و شہداء  کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش

پاک بحریہ نے یومِ دفاع و شہداء پاکستان عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا۔

یہ دن ہماری مسلح افواج، شہدا، غازیوں اور قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے؛ جو 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے دشمن کی کھلی جارحیت کو پسپا کیا اور عوام کی مدد سے اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ یہ دن مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمارے اتحاد، قربانی کے جذبے اور قوم اور مسلح افواج کے ناقابل تسخیر رشتے کی علامت اور ان سرفرشوں کی عظمت کا مظہر ہے؛ جو اپنی منصوبہ بندی میں زیرک، حملہ کرنے میں بے خوف او دشمن کے دلوں پر ہیبت طاری کرنے والے تھے۔

نیول چیف نے اپنے بحری محافظوں کے کارہائے نمایاں اور لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بحری سرحدوں کے دفاع اور سمندری تجارتی راستوں جو کہ ہماری معیشت کے روح رواں ہیں، کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے۔

دن کا آغاز بحریہ کی تمام مساجد میں ملکی سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاﺅں سے ہوا اور 1965ء کی جنگ کے شہداء کے ایصال ِثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ مختلف فیلڈ کمانڈز اور ہیڈ کوارٹرز میں بھی شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

 بحریہ کے تمام یونٹس اور تنصیبات میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں جہاں کمانڈنگ آفیسرز نے افسران اور جوانوں کے اجتماعات سے خطاب کیا اور اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے تمام جہازوں اور یونٹس کی بحری روایات کے مطابق تزئین و آرائش کی گئی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پا کستان اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پا کستان  اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہےاور مجموعی واجبات 781 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔  

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 781 ارب روپے پر پہنچ گئے، جبکہ درآمدی آر ایل این جی کا بل سب سے بڑا چینلج ہے، جو کہ 506 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں، اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر واجبات 186 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 28 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں، جبکہ ایک ماہ میں پی ایس او کو واجبات میں سے صرف 10 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

پاکستان کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والی اورعالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلم ”دی لاسٹ آف دی سی ویمن“ نامی دستاویزی فلم سے بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی مذکورہ دستاویزی فلم کو ان کی پروڈکشن کمپنی ”ایکسٹرا کریکیولر“ نے تیار کیا ہے،اسی  کے تحت ملالہ دیگر فلمیں بھی بنائیں گی۔

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ، مذکورہ دستاویزی فلم کو ملالہ کے ساتھ امریکی اور کورین پروڈیوسرز نے بھی پروڈیوس کیا ہے ، اس کی ہدایات کورین فلم ساز نے ہی دی ہے۔

فلم’دی لاسٹ آف دی سی ویمن’ کو امریکا کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کیا جائے گا ، ’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ کو آئندہ ماہ 11 اکتوبر کو ٹی وی پر ریلیز کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ستمبر 2022 میں اپنی فلم پروڈکشن کمپنی کو متعارف کرایا تھا اور ساتھ یہ بھی  تصدیق کی تھی کہ وہ نیٹ فلیکس اور ایپل ٹی وی سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس کے لیے فلمیں اور خصوصی طور پر دستاویزی فلمیں تیار کریں گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll