جی این این سوشل

تفریح

برازیلن ٹی وی اسٹار سرجری کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ٹی وی اسٹار جسم کی زائد چربی کو کم کروانے کے لیے ہسپتال لائپوسکشن کروانے آئی تھیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برازیلن ٹی وی اسٹار سرجری کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برازیلین ریئلیٹی ٹی وی اسٹار لوانا اینڈریڈ جسم سے چربی کم کروانے کی سرجری کے دوران ہلاک ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ لوانا اینڈریڈ اپنے جسم کی زائد چربی کو کم کروانے کے لیے ساؤ پالو کے ایک اسپتال میں لائپوسکشن کروانے آئی تھیں،سرجری تقریباََ ڈھائی گھنٹوں پر مشتمل تھی۔

سرجری کے دوران ہی ٹی وی اسٹار لوانا اینڈریڈ کا دل بند ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے سرجری وہیں روکی اور دل کے علاج کے لیے انہیں آئی سی یو متنقل کیا۔

آئی سی یو میں منتقل ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے لوانا اینڈریڈ کے دل کا علاج شروع کیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکیں اور اُن کی موت واقع ہوگئی۔

تجارت

پا کستان اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پا کستان  اسٹیٹ آئل بری طرح مالی بحران کا شکار

پی ایس او کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہےاور مجموعی واجبات 781 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔  

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی ایس او کے مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 781 ارب روپے پر پہنچ گئے، جبکہ درآمدی آر ایل این جی کا بل سب سے بڑا چینلج ہے، جو کہ 506 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

 ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے 506 ارب روپے ایل این جی کی مد میں ادا کرنا ہیں، اس کے علاوہ پاور سیکٹر پر واجبات 186 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

ذرائع پی ایس اوکے مطابق پی آئی اے نے پی ایس او کو 28 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں، جبکہ ایک ماہ میں پی ایس او کو واجبات میں سے صرف 10 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب جاری

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب جاری

اسلام آباد: یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری قیادت اور دیگر معززین بھی شریک ہیں۔


وزیر اعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

14پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل

رہا ہونے والے شہریوں کی شناخت محمد آفاق، فقیر حسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر کے نام سے ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

14پاکستانی  بھارتی جیلوں میں قید کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل

لاہور: بھارت کی جیلوں میں سزا پوری کرکے رہا ہونے والے چودہ پاکستانی شہری جمعہ کو واہگہ بارڈر کے ذریعے سے پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں کے اس گروپ میں نو شہری اور پانچ ماہی گیر شامل تھے۔ بھارتی حکام نے انہیں سرحدی گزرگاہ پر پاکستان رینجرز پنجاب کے حوالے کر دیا۔


رہا ہونے والے شہریوں کی شناخت محمد آفاق، فقیر حسین، اللہ بسایا، اکبر مسیح، طارق محمود، وسیم، راجو، اللہ بچایو اور گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ماہی گیروں میں عبداللہ، راجن، سگانجیو، غلام مصطفیٰ اور ثمر شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll