جی این این سوشل

کھیل

چار روزہ آٹھویں تھل جیپ ریلی کے تیسرے مرحلہ کا آغاز آج ہوگا

جیپ ریلی کے سلسلے میں آج مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کی انتظامیہ نے مقامی تعطیل کا اعلان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چار روزہ آٹھویں تھل جیپ ریلی کے تیسرے مرحلہ کا آغاز آج ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مظفر گڑھ: چار روزہ آٹھویں تھل جیپ ریلی کے تیسرے مرحلہ کا آغاز آج سے ہوگا۔

تھل جیپ ریلی کے تیسرے مرحلہ میں سٹاک کیٹیگری اور خواتین کیٹیگری کے اعصاب شکن مقابلے ہونگے، تیسرے مرحلہ میں سٹاک کیٹیگری کے 49 ریسرز اور خواتین کیٹیگری میں 3ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔

تھل کے صحرا میں ریسرز کو مہارت کے جوہر دکھانے کے لیے 200 کلومیٹر طویل اور دشوار گزار ٹریک بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں جیپ ریلی کے موقع پر تھل میلے کی تقریبات تیسرے روز بھی جاری ہیں ، آج نیزہ بازی، گھڑڈانس کے مقابلے شیڈول ہیں جبکہ میلہ میں آج کلچرل شو کاانعقاد ہوگا۔

جیپ ریلی کے سلسلے میں آج مظفرگڑھ اور کوٹ ادو کی انتظامیہ نے مقامی تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے ۔

کھیل

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا

پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا

پیرس میں جاری پیرالمپکس میں شریک پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  حیدر علی نے 52.5.4 میٹر کی تھرو کی، حیدر علی کے مقابلے میں ازبکستان کے کھلائی یولدیشیو نے 57.28 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا جب کہ اسی دوران کینیڈا کے کھلاڑی  زیسیو نے 53.24 کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ حیدر علی نے ٹوکیو اولمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پیرا لمپکس میں 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں شریک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کے لاپتہ دونوں بھائی گھر پہنچ گئے

میرے دونوں بھائیوں پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو آج رات 2 بجے ریلیز کر دیا گیا،اظہر مشوانی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کے لاپتہ دونوں  بھائی گھر پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی تصدیق کی ہے کہ ان لاپتا دونوں بھائی پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو گزشتہ رات 2 بجے گھر پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بھائیوں پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو آج رات 2 بجے ریلیز کر دیا گیا، ان معصوم شہریوں کو 6 جون سے 6 ستمبر تک یعنی 92 دن اغوا رکھا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اللہ پاک تمام جبری گمشدہ افراد کو جلد از جلد ان کے اہل خانہ سے باحفاظت واپس ملوائیں، تمام پاکستانیوں خصوصاً ہمارے وکلأ، رپورٹرز، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور انصافینز کی محنت اور دعاؤں کے ہم شکرگزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کا بھی تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے کیس کو غیرضروری التوا میں نہیں ڈالا اور میرٹس پر قانون کے تحت چلایا۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں اظہر مشوانی کے دونوں بھائی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا اور عدالت نے پی ٹی آئی فوکل پرسن اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انٹرا پارٹی انتخابات کیس،پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن نے چاروں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرا پارٹی  انتخابات کیس،پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انٹرا پارٹی کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں۔

الیکشن کمیشن نے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر پی ٹی آئی کا اعتراض بھی مسترد کردیا اس کے علاوہ تحریک انصاف کے التواء کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

علاوہ ازیں انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پر فیصلے تک مؤخر کی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایف آئی اے کی جانب سے پارٹی آفس سے لے جائے گئے دستاویزات کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 208 کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینا کمیشن کی ذمہ داری ہے، شق 209-3 کے تحت سرٹیفیکٹ کے اجرا کے حقائق دیکھنا بھی کمیشن کہ ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ 27 اگست کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کی وضاحت آنے تک مقدمے کو زیر التوا رکھنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ دوران سماعت تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا تھا۔

وکیل عذیر بھنڈاری کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، الیکشن کمیشن صرف یہ دیکھ سکتا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے تھے یا نہیں، الیکشن کمیشن پہلے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll