جی این این سوشل

دنیا

غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 22 ملکوں کے تنازعات میں مرنیوالے بچوں سے زیادہ ہے ، اقوام متحدہ

غزہ کی پٹی میں اوسطاً ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مارا جا رہا ہے، عالمی ادارہ صحت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 22 ملکوں کے تنازعات میں مرنیوالے بچوں سے زیادہ ہے ، اقوام متحدہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا کی ایگزیکٹو سیکرٹری رولا دشتی نے انکشاف کیا کہ صرف 4 ہفتوں کے عرصے کے دوران غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 4300 سے تجاوز کر گئی ہے، یہ 2020 کے بعد سے کسی بھی سال میں 22 ملکوں میں مسلح تنازعات میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اوسطاً ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مارا جا رہا ہے۔ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے اور وہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے نصف اور بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے دو تہائی مراکز نے کام کرنا بند کردیا ہے۔ صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

ہسپتال کی راہداری زخمیوں، بیماروں اور مرنے والوں سے بھری ہوئی ہے۔ مردہ خانے بھرے ہوئے ہیں۔ بے ہوشی کے بغیر سرجیکل آپریشنز کئے جا رہے ہیں، دسیوں ہزار بے گھر افراد نے ہسپتالوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

یاد رہے 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر اچانک حملہ کیا تھا۔ حماس کے ارکان 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں جنہیں اسرائیلی علاقے بھی کہا جاتا ہے میں گھس گئے تھے۔ حماس کے جنگجوؤں نے 1400 کے لگ بھگ اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق حماس نے 1400 نہیں بلکہ 1200 اسرائیلیوں کو موت سے ہم کنار کیا تھا۔

اس کے بعد اسرائیل کی غزہ پر بمباری شروع ہوگئی تھی اور 36 روز میں 12 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

پاکستان

سیاسی رہنما مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے بلوچ عوام سے معافی مانگیں، سردار اختر مینگل

میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہوں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، سربراہ بی این پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیاسی رہنما مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے بلوچ عوام سے معافی مانگیں، سردار اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ  سیاسی رہنما مجھ سے معافی مانگنے کے بجائے بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں اور تسلیم کریں آپ نے ان کے دل دکھائے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے میرا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جو میرے لیے حیرت کا باعث ہے کیونکہ میں پہلے ہی استعفیٰ دے چکا ہوں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے منا لیں گے، میری رائے بدلنے پر آمادہ کر لیں گے، اور اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں گے۔ لیکن مجھ سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں، بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں۔ تسلیم کریں کہ آپ نے ان کے پیاروں کو چھین کر ان کے دل دکھائے ہیں۔

سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ میں صرف اختر مینگل نہیں ہوں؛ میں اس عوام کا حصہ ہوں۔ جب آپ ان سے معافی مانگیں گے، تو آپ مجھ سے بھی معافی مانگ لیں گے۔ مجھے کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے لیکن میرے ضمیر نے مجھے اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔ میں نے سب کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے پر تیار نہیں ہیں۔

سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ میں پاکستان میں نہیں تھا اور خود کو اس بوجھ سے نجات دلانے کے لیے آیا ہوں جو مہینوں سے میرے اوپر تھا۔ اب میں آزاد ہوں۔ امید ہے کہ باقی لوگ بھی جلد اس حقیقت کا ادراک کر لیں گے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ میں اب پرواز میں ہوں۔ الوداع، پارلیمنٹم شاید ہم اس وقت ملیں جب قانون کی حکمرانی قائم ہو۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمئیر فٹ بال لیگ : 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 13 دن آرام کے بعد 14 ستمبر کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔

ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں کرسٹل پیلس اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ 

چوتھا میچ فلہم اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ لیورپول اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ،لیورپول میں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں اتحاد سٹیڈیم ،مانچسٹر میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ 14 ستمبر کا ساتواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور ایورٹن کے درمیان ولا پارک،برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر و غلامی قبول نہیں کروں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں جیل میں رہ کر اپنی جگہ سے ہل جائوں گا تو یہ خام خیالی ہے، عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر و غلامی قبول نہیں کروں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیے تھا، فیصلہ سازوں کے پاس کوئی عقل نہیں اس سے احمقانہ فیصلے نہیں دیکھے، مجھے سبق سکھانے کے لیے 7 ماہ سے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے،  یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ سائفر کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے؟ میں واضح کردوں جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ظلم اور جبر ہمارے سامنے کھڑا ہے تو میں اس کے سامنے کھڑا ہوں، سمجھوتہ نہیں کروں گا، قوم سُن لے، میں اس کی خاطر جیل میں ہوں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں جیل میں رہ کر اپنی جگہ سے ہل جائوں گا تو یہ خام خیالی ہے، تمام عمر جیل میں رہنے کےلئے تیار ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ ایسا ظلم کبھی نہیں دیکھا جو آج ہو رہا ہے، بلوچستان میں کرائسز بڑھتا جا رہا ہے، اگر کے پی میں پی ٹی آئی نہ ہوتی تو وہاں بھی اتنا ہی کرائسز ہوتا اس کا حل ڈنڈوں اور بندوقوں میں نہیں ہے حل یہ ہے کہ ان کے منتخب لوگوں کو آگے آنے دیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پتلے بٹھانے سے مسائل بڑھ گئے ہیں حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اختر مینگل بالکل درست کہہ رہا ہے یہ بہت خطرناک ہو رہا ہے، اس کا حل یہ ہے کہ وہاں پر لوکل باڈی الیکشن کرائیں اوپر والوں کا پیسہ نیچے ہی نہیں جاتا وہاں غربت ہے، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو جو رقم ملتی ہےوہ نیچے پہنچتی ہی نہیں، ملک بھر میں اصلی لوکل باڈی الیکشن کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ہمیں کہتے تھے کہ ٹی ٹی پی ہماری وجہ سے ہے تو پھر بی ایل اے بلوچستان میں کس کی وجہ سے ہے؟ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے تین ڈائیمینشنز ہوتی ہیں انٹیلی جنس، ڈائیلاگ اور پھر آپریشن، آپ 2004ء سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں اب تک کتنا فرق پڑا؟ 

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹر ہوا اور محسن نقوی کا نام اخبارات میں نہیں چھپا، دنیا میں ہمارا مذاق ہو رہا ہے بنگلہ دیش نے ہماری پھینٹی لگادی، ان کو اوپر لایا گیا جنہیں چیئرمین پی سی بی بننے کا شوق ہے، اوپر بیٹھ کر فیصلہ کرنے والوں کے اربوں ڈالر بیرون ممالک میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll