دہائیوں تک کراچی شہر پر توجہ نہیں دی گئی، رہنما مسلم لیگ ن


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی کو مائنس کرنا مسلم لیگ ن کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
کراچی میں ن لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج بہادر آباد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے لیے جائیں گے، ملاقات میں کراچی اور بلدیاتی نظام پر بھی بات ہوگی۔ دہائیوں تک کراچی شہر پر توجہ نہیں دی گئی، سماجی تعلق ٹوٹنا نہیں چاہیے اور رابطے قائم رہنے چاہئیں۔سیاسی اختلاف اپنی جگہ رہے لیکن بات چیت بھی کریں، پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست کو گندا کیا ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں فرسٹریشن ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو کھنڈر بنا دیا گیا، نواز شریف نے گرین لائن کا تحفہ کراچی کو دیا اور کے فور پر بھی کام کیا، کراچی میں امن و امان کی بحالی کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔ الیکشن قریب آتا ہے تو سیاستدان باتیں کرتے ہیں، ہمارے والے بھی کرتے ہیں، کس نے کیا فرمایا یہ سیاسی بیان آتے جاتے رہیں گے، فنکشنل لیگ سے ابتدائی بات ہوئی ہے کوشش ہے کثیر جماعتی اتحاد بنایا جاسکے، ہمارا فوکس منشور بہتر کرنے اور منشور پر ووٹ مانگنے پر ہے۔
اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف 14 نومبر کو بلوچستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، ساری جماعتوں سے ہمارے اچھے تعلقات رہے ہیں، ان جماعتوں سے ملیں گے جہاں ہمارا سیاسی اتحاد ہوسکتا ہے۔ آنے والی نسلوں کو تربیت دینا ضروری ہے اور انہیں گالم گلوچ سے دور رکھنا ہے، جس طرح ہم نے کراچی میں امن قائم کیا بلوچستان میں بھی امن قائم کریں گے، نواز شریف کے دورۂ بلوچستان کے موقع پر کچھ لوگ ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی ایک ادارہ یا جماعت اکیلے اس ملک کو بہتر نہیں کرسکتی، ملک دیوالیہ ہوگیا تھا اس کو ہم نے نکالا، الیکشن تک سیاستدانوں کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات آتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے ساتھ پہلے ہی طے ہوگیا تھا کہ مل کر الیکشن لڑیں گے، اس بار ہمارا پورا فوکس سندھ پر ہے، ہم نے اپنے دور میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو مکمل سپورٹ کیا تھا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
- a minute ago

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
- 16 hours ago

محکمہ موسمیات کی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- 13 hours ago

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی ، رجسٹرا ر سپریم کورٹ
- 17 hours ago

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری
- 13 hours ago

جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا
- 17 hours ago

کانگو : کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
- 12 hours ago

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 17 hours ago

وہ بالی وڈ اداکار جس کی فلموں نےکمائی میں رنبیر، الو ارجن کو پیچھے چھوڑدیا
- 15 hours ago

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نا کرنے کا فیصلہ
- 14 hours ago

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطنی کی جبری بیدخلی سےروک دیا
- 3 minutes ago

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پراحتجاجیوں کا حملہ
- 14 hours ago