صدر سے گزارش ہے وہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں، مرتضیٰ سولنگی


نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ بہتر ہوگا صدر مملکت کسی ایک جماعت کی ترجمانی نہ کریں،کسی ایک جماعت کے ترجمان بننے سے ان کی عزت میں کمی آتی ہے،صدر سے گزارش ہے وہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں۔
مرتضٰی سولنگی کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کی پیداوار سے عوام پر بوجھ پڑتا ہے، آئین میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے، نگراں حکومت عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی۔ 8 فروری جمعرات کو الیکشن ہوں گے، مذاکرات، تحفظات، شکایات اور آوازیں جموریت کا حسن ہے،جمہوری نظام کا حسن ہے، نگران حکومت آئین اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق چلے گی، صدر کے خط کا جواب خط سے دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 8 نومبر کو بنیادی حقوق اور ہموار سیاسی میدان کے حوالے سے تحریک انصاف کے خدشات پر غور کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط ارسال کیا تھا۔
صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا صدر کے نام خط بھی آگے نگراں وزیر اعظم کو ارسال کیا، خط میں سیاسی میدان کے حوالے سے پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کرنے کا کہا گیا۔
اپنے خط میں صدر مملکت نے لکھا کہ نگراں حکومت کا غیر جانبدار اکائی کے طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو ہموار میدان فراہم کرنا بے حد اہم ہے، آئندہ انتخابات میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کی نگراں حکومت کی پالیسی پر آپ کے حالیہ بیانات باعثِ اطمینان ہیں اور پختہ یقین ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے عوام اور ریاست کے لیے آگے بڑھنے کا مناسب راستہ ہے۔
صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ عوام کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور آزاد میڈیا کے ذریعے رائے کا اظہار کرنا ہی جمہوریت کی روح ہے جبکہ آزادانہ، منصفانہ اور مستند الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے اور عوام کو انہیں منتخب کرنے کا حق ہے۔

لاس اینجلس اولمپکس ، کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی تنقید
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا ، پی ٹی آئی
- 2 منٹ قبل

برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
- 3 گھنٹے قبل

کراچی :کلفٹن میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقع،گوجرانوالہ سے 11 افراد گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر کی مودی کو بھارتی مصنوعات پر 25 فیصدر ٹیرف لگانے کی دھمکی
- 7 گھنٹے قبل

جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

عوام کیلئے بڑا ریلیف، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی رسائی بحال کرے، چین
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں مسئلہ جموں و کشمیر پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل