مسلم لیگ ن کو اقتدار میں ہوتے ہوئے سندھ کا خیال نہیں آتا، رہنما پیپلز پارٹی
ماضی میںمسلم لیگ ن نے پنجاب میں نفرت انگیز نعرے لگائے، شرجیل میمن


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اقتدار میں ہوتے ہوئے سندھ کا خیال نہیں آتا، انہیں ہمیشہ الیکشن کے موقع پر سندھ یاد آتا ہے
شرجیل میمن نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ایک عظیم الشان مجمع تھرپارکر میں نظر آئے گا۔ کل تھرپارکر مٹھی جلسے میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ ن سندھ سے متعلق پریشان نہ ہو۔ مسلم لیگ ن میں پنجاب میں ایک بھی اسپتال نہیں بنایا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں صحت کی جدید سہولیات ہیں، اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑتی، سندھ پورے ملک میں سب سے زیادہ ترقی کررہا ہے۔ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ملک میں دھاندلی کی شروعات ن لیگ نے کی، ہمارے خلاف اتحاد کرنے والوں کو 8 فروری کو تاریخی شکست ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ملک کی ترقی کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا، ماضی میں ن لیگ نے پنجاب میں نفرت انگیز نعرے لگائے۔ آئندہ الیکشن میں مقابلہ سندھ نہیں وسطی پنجاب میں ہوگا،2024 پاکستان پیپلز پارٹی کا سال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں ایک نااہل شخص کو ہم پر مسلط کیا گیا، اسلامی ٹچ کی باتیں کرنے والا چیئرمین پی ٹی آئی کہاں گیا، اس ملک میں چیئرمین پی ٹی آئی جیسے لوگ تھوپے گئے، پی ٹی آئی نے ملک کا برا حال کردیا، سب سے منافق شخص چیئرمین پی ٹی آئی ہے۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 6 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- an hour ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 7 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 5 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 7 hours ago






