10لاکھ سے زائد افراد کو پولنگ کے عمل کے لیے اندراج کرنے کے لیے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، ترجمان اے سی پی


الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، ضلعی سطح پر انتخابی فہرستیں 15 نومبر تک مکمل کرلی جائیں گی، حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت رواں ماہ کے آخر تک ہوگی، سیاسی جماعتوں، میڈیا اور مبصرین کیلئے ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دیدی گئی ہے.
الیکشن کمیشن نے 34 میڈیا ورکشاپس کے علاوہ اب تک 707 طلبا کے اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا ہے، 10لاکھ سے زائد افراد کو پولنگ کے عمل کے لیے اندراج کرنے کے لیے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، ملک بھر میں تعیناتی کے لیے پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ای سی پی نے بین الاقوامی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کو بھی حتمی شکل دی ہے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن اور اس کے ملک بھر میں انتخابی اہلکار، پولنگ ورکرز اور رضا کار مستعدی سے ایک ہموار اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں مکمل کر رہے ہیں کہ جمہوریت کی بنیاد لوگوں کی نمائندگی پر منحصر ہے جہاں ہر ایک ووٹ کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اس کی گنتی کی جاتی ہے۔ انہوں نے نومبر 2021 سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)کے تعاون سے الکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے خاص طور پر طلبا کے ساتھ آگاہی کے مختلف سیشنز کے انعقاد کا ذکر کیا۔ای سی پی کے میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ آئوٹ ریچ ونگ (ایم سی او) کی جانب سے سول سوسائٹی کی اہم تنظیموں کے تعاون سے 34 میڈیا ورکشاپس کے علاوہ اب تک 707 طلبا کے اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔
ان سیشنز میں خواتین، اقلیتوں، ٹرانس جینڈر افراد، معذور افراد، اکیڈمی، بلاگرز، رضاکار طلبا اور مقامی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے شرکا کی ایک متنوع صف شامل تھی۔عام لوگوں کی آگاہی کے لیے لگ بھگ 26 ہزار ووٹر ایجوکیشن بروشر بلوچستان، ایک لاکھ سندھ اور 30 ہزار خیبر پختونخوا میں بھیجے گئے۔ تیاریوں کے عمل میں، ای سی پی نے 8300 پر قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یا ان کے علاقے میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفتر کے ذریعے تصدیق کے ذریعے ووٹ کی حیثیت کی جانچ کرنے کے لیے ایک ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا، 30 نومبر کو سرکاری ریلیز کے لیے حلقوں کی حد بندی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ای سی پی 10 لاکھ سے زائد افراد کو پولنگ کے عمل کے لیے اندراج کرنے کے لیے بھی تیار ہے کیونکہ ملک بھر میں تعیناتی کے لیے پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ہمیشہ کی طرح، ای سی پی نے بین الاقوامی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق کو بھی حتمی شکل دی ہے اور میٹا اور فیس بک کے ساتھ انتخابی عمل کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے حکمت عملیوں کی تلاش میں مصروف ہے۔دونوں تنظیمیں نتیجہ خیز بات چیت میں مصروف ہیں جس میں سماجی پولرائزیشن سے نمٹنے کے لیے فیس بک کمیونٹی کے معیارات

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 14 days ago

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- a day ago

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 2 days ago

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- a day ago

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- a day ago

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- a day ago

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- 2 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 14 days ago

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago



