جنوبی افریقا کا غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ
اسرائیل غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے اور خواتین اور بچوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے، وزیر خارجہ الیدی پاندور
جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقی وزیر خارجہ الیدی پاندور نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جائے گا۔ اسرائیل غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ خواتین اور بچوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں موجود 4 میں سے 3 خلاف ورزیوں یعنی جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کی تحقیقات کی جائے، ہمیں توقع ہے کہ ذمہ داران کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے کچھ اراکین کے خلاف گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے جانے چاہیے۔
جنوبی افریقا نے اسرائیل کے غزہ پر مسلسل بمباری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تل ابیب سے اپنے سفیر بھی واپس بلالیے تھے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی جن میں 4 ہزار 324 بچے اور 2 ہزار 823 خواتین شامل ہیں جب کہ حماس کی کارروائیوں میں مارے گئے اسرائیلیوں کی تعداد تقریباً 1,600 ہوگئی۔
صوبائی حکومت کا نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ،بل اسمبلی میں پیش
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چئیرمین پبلک اکاوّنٹ کمیٹی منتخب
- 6 گھنٹے قبل
انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے گرد گھیرا تنگ،وزیر اعظم کی ہدایت پر خصوصی ٹاسک فورس قائم
- 4 گھنٹے قبل
ترکیہ کے صدر رجب طیب اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- 6 گھنٹے قبل
تحریک انصاف نے کسی جواز کے بغیر یکطرفہ طورپر مذاکراتی عمل ختم کیا ، وزیر اطلاعات
- 8 گھنٹے قبل
26 حاجیوں کی جان بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیازسے نوازا گیا
- 6 گھنٹے قبل
پشاور ہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن کو 60 روز میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کروانے کا حکم
- 8 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت کا پولیس طرز پر نئی فورس بنانے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل
القادر یونیورسٹی کوئی ادارہ نہیں جعلی نام رکھا ہوا ہے، اسے کالج کا درجہ دینا بھی توہین ہے،وزیر دفاع
- 2 گھنٹے قبل
دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری،فہرست میں پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں بھی شامل
- 7 گھنٹے قبل
معروف بالی وڈ اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کر گئے
- 7 گھنٹے قبل
امریکا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کر کے ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
- 3 گھنٹے قبل