بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 13ویں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 15 نومبر کو کھیلا جائےگا
میچ ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور ڈے اینڈ نائٹ ہوگا


ممبئی: بھارت میں جاری13 ویں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔
میزبان بھارت ، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 15 نومبر کو میزبان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلا جائے گا ، میچ ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔
بھارتی ٹیم جارح مزاج بیٹر روہیت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں ویرات کوہلی ، محمد شامی ، روندرا جدیجا ، جسپریت بمرا ، شبمان گل جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔
نیوزی لینڈ کو مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن لیڈ کریں گے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ٹرینٹ بولٹ ، مارک چیپمین ، ڈیرل مچل ، گلین فلپس اور ٹم ساؤدی شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایڈن گارڈنز ، کولکتہ میں کھیلا جائے گا ۔

راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات، نوٹیفکیشن جاری
- 6 hours ago

بھارت:متنازع وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں کا مختلف شہروں میں احتجاج
- 9 hours ago

ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع
- 11 hours ago

چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا انگلش گانا ریلیز کر دیا
- 9 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2 خارجی دہشتگر د ہلاک
- 7 hours ago

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق
- 10 hours ago

حملوں میں ہمارے شہری شہید ہو رہے ہیں، دہشت گردی وفاقی حکومت کی ناکامی ہے،علی امین
- 10 hours ago

پی ایس ڈی پی پر مشاورت کے بغیر بجٹ کیلئے ووٹ نہیں دیں گے، بلاول بھٹو
- 6 hours ago

268 ویں کور کمانڈر کانفرنس: ہر قیمت پر بلا تفریق دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم،اعلامیہ جاری
- 9 hours ago

افغانستان کے ساتھ مذاکرات خیبرپختونخوا حکومت کا اختیار نہیں بلکہ یہ ریاستی سطح کا معاملہ ہے، شاہد خاقان
- 9 hours ago

چین کا جوابی وار،امریکی مصنوعات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا
- 11 hours ago

غزہ میں اسرائیل جنگ،پاکستان کا سلامتی کونسل سے عملی اقدامات کا مطالبہ
- 10 hours ago