جی این این سوشل

دنیا

روس نے غزہ سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا

روسی شہریوں کے غزہ سے انخلا میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس نے غزہ سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ماسکو: روس نے غزہ سے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔

روسی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی ہنگامی امور کی وزارت نے کہاکہ 60 سے زائد روسی پاسپورٹ کے حامل افراد رفح راہداری کے راستے مصر منتقل ہو گئے ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق روس کے 1000 کے قریب شہریوں نے غزہ سے انخلا کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ادھر اسرائیل کے روس میں سفیر کے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے بیان میں کہا ہے کہ روسی شہریوں کے غزہ سے انخلا میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔

اس سے قبل برازیل نے غیر ملکیوں کے انخلا کے حوالے سے گلہ کیا تھا کہ اسرائیل پسند ناپسند اور من مانی کی بنیاد پر غیر ملکیوں کا انخلا کر کے سیاست کر رہا ہے۔

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 42 فلسطینی شہید

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 42 فلسطینی شہید

 غزہ میں اسرائیلی فورسز کا بے گنا ہ فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے 24گھنٹوں میں مزید 42فلسطینی شہید، 107زخمی کردیئے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ نے گھروں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا، شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں 6فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ کو نشانہ بنایا،1فلسطینی شہید،5زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے، مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے، صہیونی فورسز نے اب تک 2 بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید کو کر دیا۔

واضح رہے غزہ میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں اب تک 40ہزار 861 فلسطینی شہید، 94ہزار 398 زخمی ہو چکے ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں دو نئے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا

کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں دو نئے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا


لاہور:-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے دو میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا-ایم پی اے سمیع اللہ خان اور غزالی بٹ بھی ہمراہ تھے-کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا-

کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیش نظر بند روڈ سروس لین کی مزید توسیع کا حکم دیا - وزیراعلی مریم نواز شریف نے بند روڈ پراجیکٹ پر پودا بھی لگایا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بند روڈ کوریڈور ا اور راوی برج کا دورہ بھی کیا اور سروس روڈ کا بھی جائزہ لیا ۔

''نیازی انٹرچینج تا سگیاں '' اور''سگیاں تا بابوصابوانٹرچینج'' پراجیکٹ پر تعمیرات مکمل ہے-7.5 کلومیٹر پر محیط کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی دونوں اطراف میں سروس لائن روڈ بھی کھول دی گئی- ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر اسرار سعید نے پراجیکٹس پر بریفنگ دی-

بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ سروس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرین کی مرمت و بحالی کا بھی کام کیا گیا ہے۔بند روڈ سروس روڈ پر 5 وہیکلر اور 4 پیڈسٹرین سب ویز بنائے گئے ہیں۔ بابو صابو چوک پر 1.5 ارب سے زائد مالیت کی 16 کنال 6 مرلہ اراضی پر تجاوزات ختم کرکے گرین بیلٹ اور پارک بھی بنایاگیا۔دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا گیا ہے۔

راوی برج منصوبے سے شاہدرہ،کوٹ عبدالمالک،شیخوپورہ، کالاشاہ کاکو،لاہو ررنگ روڈ ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونگی۔ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورسے گلشن راوی،ساندہ، چوہان روڈ، سگیاں، شیراکوٹ، شفیق آباد، رسول پورہ، بلال گنج، منشی ہسپتال، امین پارک ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونگی۔  سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم پی اے ثانیہ عاشق، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد،چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ،معاون خصوصی ذیشان ملک،راشد نصر اللہ، حافظ نعمان، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان،سی سی پی او، سی ٹی او اور دیگر بھی موجود تھے-

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

یونیسیف کا پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یونیسیف کے نمائندے نے وزیراعظم کی معاون کو بچوں میں موسمیاتی عدم تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں یونیسیف کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یونیسیف  کا پاکستان کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا فیصلہ

یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث آفات کے منفی اثرات سے بچوں کو بچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے ۔

اس عزم کا اظہار پاکستان میں یونیسیف کے کنٹری نمائندے عبداﷲ اے FADIL نے آج اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی کوآرڈی نیٹر رومینہ خورشید عالم سے ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ بچوں میں موسمیاتی اثرات سے عدم تحفظ کے مسئلے کا حل بالخصوص صحت، تعلیم ، پانی اور صفائی کے شعبوں میں موثر اقدامات کے بغیر ممکن نہیں ۔

انہوں نے صحت کے بنیادی ڈھانچے ، موسمیاتی تبدیلی کے باعث صحت کو لاحق خطرات کے حل کیلئے خدمات ، محفوظ تعلیمی سہولیات کی تعمیر اور ایسی حکمت عملی پرسرمایہ کاری کرنے پر زوردیا جن کا مقصد اس اس بات کو یقینی بنانا ہو کہ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ منقطع نہ ہو ۔

یونیسیف کے نمائندے نے وزیراعظم کی معاون کو بچوں میں موسمیاتی عدم تحفظ کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں یونیسیف کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll