جی این این سوشل

تجارت

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

گذشتہ ہفتے ڈالر 287 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 77 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کا بھاؤ 287 روپے 80 پیسے ہوگیا۔

گذشتہ ہفتے ڈالر 287 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا، پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار کاروباری سرگرمیوں کا تیزی پر آغاز 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انڈیکس 628 پوائنٹس اضافے سے 56020 کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ہے، خواجہ سعد رفیق

آئین کے تحت انتخابی، جمہوری اور سیاسی عمل میں حصہ لینے والے مستند بلوچ سیاستدان کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ تشویشناک ہے، ن لیگی رہنما

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون ہے، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ وفاق کیلئے بُرا شگون قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابی، جمہوری اور سیاسی عمل میں حصہ لینے والے مستند بلوچ سیاستدان کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ تشویشناک ہے، اس استعفے کو موخر کیا جائےاور بات کی جائے۔

انہوں نے کہا ک ان حالات میں ڈاکٹر مالک بلوچ ، لشکری رئیسانی ،اختر مینگل ،عبد الغفور حیدری اور مولانا ھدایت الرحمان جیسے سیاستدانوں کا دم غنیمت سمجھا جانا چاہیئے۔ انکی سخت باتیں سنجیدگی سے سنی جائیں اور آئینی انتخابی سیاست کرنیوالوں کا ساتھ حاصل کیا جائے-

ن لیگ رہنما کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ انفرادی ملاقاتوں یا میٹنگز کے دوران متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود میرے اس موقف پر توجہ نہیں دی گئی اور بعض اوقات ناپسند بھی کیا گیا ، مجھے یہ کہنے میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ محض طاقت کے استعمال ،محض مذاکرات یا پسندیدہ سیاسی کھلاڑیوں کے ذریعے حل نہیں ھوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اتحاد اور ریاستی ادارے سر جوڑ کر بلوچستان کا پائیدار حل تلاش کریں، سوچنا ہو گا کہ کل کے اتحادی آج مخالف کیمپ میں کیوں اکٹھے ہونے دیئے گئے ہیں ؟

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان : شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ، چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

میڈیا ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان : شنگھائی تعاون تنظیم  کا سربراہی اجلاس ،   چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو پاکستان میں منعقد ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کی طرف سے بھی تصدیق آنا شروع ہوگئی ہے۔

ایس سی او کے اجلاس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے جس کے لیے وہ 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت اور روس کی جانب سے ابھی تک پاکستان کو شرکت کی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

غزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

صیہونی افواج کے غزہ سمیت مغربی کنارے میں حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 67 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ سے روٹی خریدنے والے 8فلسطینی شہید ہوگئے، وسطی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے ایک   فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں، طولکرم پناہ گزین کیمپ کا دوبارہ محاصرہ کر کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے گئے، مقبوضہ علاقے میں ڈرون حملے میں 14 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا,اسرائیلی فورسز نے بلڈوزرزسے شہری انفرا اسٹرکچر اور نجی املاک کو تباہ کر دیا ۔ 

یاد رہےغزہ میں  7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی بربریت سےاب تک  40 ہزار 819 فلسطینی شہید،94ہزار 291 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll