جی این این سوشل

دنیا

اسرائیل کا شام کے د رعا گورنریٹ کے علاقے میں فضائی حملہ

2ایف ۔16 لڑاکا طیاروں کے ذریعے شام کے علاقے درعا گورنریٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیل کا شام کے د رعا گورنریٹ کے علاقے میں فضائی حملہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دمشق: اسرائیل نے شام کے درعا گورنریٹ کے علاقے میں فضائی حملہ کیا۔

تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں مخالف فریقین کے مصالحت کے لیے روسی مرکز کے نائب سربراہ وادم کولیت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ علاقے گولان ہائٹس سے 2ایف ۔16 لڑاکا طیاروں کے ذریعے شام کے علاقے درعا گورنریٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا ،تاہم حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

دنیا

روس کا یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے، یوکرینی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کا  یوکرین کے  فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

یوکرینی حکام کے مطابق  فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، روسی حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے۔

البتہ تجزیہ نگاروں کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب پولٹاوا میں 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آج کا حملہ رواں برس یوکرین پر ہوئے روسی حملوں میں سب سے ہلاکت خیز حملہ بتایا جا رہا ہے، روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔

یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جنگ کو روسی سرزمین میں لے جانا چاہیے تاکہ ان تمام ہلاکتوں کو روکا جا سکے جن کا ہم یہاں یوکرین میں ہر روز سامنا کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

تیل کی عالمی قیمت 9ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.5فیصد کم ہو کر 74.02ڈالر فی بیرل ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گر گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں 4فیصد سے زیادہ کمی  ہوئی ۔ 

تیل کی عالمی قیمت 9ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.5فیصد کم ہو کر 74.02ڈالر فی بیرل ہو گئی،تیل کی عالمی قیمت میں کمی لیبیا کے حریف گروپوں میں مفاہمت میں پیشرفت پر ہوئی،فریقین میں تنازع کے حل سے لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہو سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی سینٹ قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت

الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں ہے، ای سی پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی سینٹ    قائمہ کمیٹی کو  اخراجات پر بریفنگ دینے  سے معذرت

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی۔ اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، کسی وزارت کے ماتحت نہیں ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا ہمایوں مہمند کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے ایجنڈے میں الیکشن کمیشن ممبران، ملازمین کی تنخواہ، سفر کے اخراجات اور 8 فروری کے الیکشن خراجات کی تفصیلات مانگی گئی تھیں، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بریفنگ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھا، جس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن مانگی گئی معلومات کمیٹی کو دینے کا پابند نہیں۔الیکشن کمیشن، الیکشن قوانین اور آئینی معلات پر قانون سازی کے معاملات پر معاونت کر سکتا ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، ’کسی وزارت کے ماتحت نہیں‘، الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں، الیکشن کمیشن کے اخراجات چارجڈ اخراجات میں آتے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی ہمایوں مہمند نے کہا کہ رولز کے تحت ہمیں کسی شخص کو طلب کرنے، دستاویزات، ریکارڈ لینے کا اختیار ہے، الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمشنر کو ہم بلا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن والے کہتے ہیں وہ پارلیمنٹ کو جواب دہ نہیں جس پارلیمنٹ نے ان کی تخلیق کی اس کو وہ کہتے ہم آپ کو جوابدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس پر استحقاق کمیٹی جاؤں گا، یہ سینیٹ کی تضحیک ہے ہم چیئرمین سینیٹ کی رائے لے لیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll