جی این این سوشل

تجارت

ٹیکسٹائل کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے کر اس کی برآمدات کو دوگنا کرسکتے ہیں،ماہرین

اس وقت ملک کی برآمدات کا 55 فیصد حصہ ٹیکسٹائل کا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹیکسٹائل کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے کر اس کی برآمدات کو دوگنا کرسکتے ہیں،ماہرین
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین انجینئرنگ نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ویلیو ایڈیشن پر توجہ دی جائے تو ہم اپنی ٹیکسٹائل برآمدات دوگنا کرسکتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی برآمدات کا 55 فیصد حصہ ٹیکسٹائل کا ہے، اس شعبے سے براہ راست 30 لاکھ افراد کا روز گاربھی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان حالات سے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس وقت ملک میں ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طالب علموں کےلئے مارکیٹ اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ٹیکسٹائل ا نجینئر نگ پروگرامز اور اس سے متعلقہ دیگر شعبہ جات کا تدریسی سلیبس سائنسی اور تکنیکی بنیادوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیمر کمپوزٹس، ربڑ ٹیکنالوجی، سنتھیٹک، فائبرز اور پولیمر گو ٹنگز کے شعبوںمیں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کوالیفائڈ ا نجینئر تیار کرنے اور ٹیکسٹائل کی دنیا میں ان ابھرتے ہوئے شعبوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنے کےلئے کئی پروگرام ترتیب دے رہی ہے۔

 

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے  وفد  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چئیرمین، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے پر وزیرِاعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کی کاروبار دوست پالیسیوں اور برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ 

وفد میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال، اور سید امین الحق شامل تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، حکومت کی انتہائی اہم اتحادی جماعت ہے، اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ملکی ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور ملک کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 133 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک مجموعی طور پر 963 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 261 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کیلئے مالی معاونت اور امدادی سامان فراہم کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

مون سون بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے اعدادو شمار جاری

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ 53 ہزار 195 ایکڑ پر کھڑی کھجور کی فصل مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے جبکہ 32 ہزار 849 ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مون سون بارشوں سے فصلوں کی تباہی کے اعدادو شمار جاری

محکمہ زراعت سندھ نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
وزیر زراعت سندھ  محمد بخش مہر کے مطابق بارشوں سے کاشت کاروں کو 86.86 بلین روپے کا نقصان ہوا اور 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 93 ہزار 580 ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا جبکہ 35 ہزار 271 ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل کو مکمل اور 2 لاکھ 69 ہزار ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا۔

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ 53 ہزار 195 ایکڑ پر کھڑی کھجور کی فصل مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے جبکہ 32 ہزار 849 ایکڑ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 26 ہزار 382 ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل کو مکمل نقصان پہنچا، 69 ہزار 689 ایکڑ گنے کی فصل کو جزوی نقصان پہنچا، غیرمعمولی بارشوں سے کپاس 21 فیصد اور کھجور کی 41 فیصد فصل تباہ ہوگئی۔

 کسی ایک کام میں ان کو نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کام میں اب کے کسی ایک کام میں ام

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll