ہالی ووڈ اداکار مارک روفالو کی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پرظلم و بربریت کی مذمت


ہالی ووڈ اداکار مارک روفالو جو اپنے ہلک کے کردار سے کافی مشہور ہیں، بھی غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت پر فلسطین کے حق میں بول پڑے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ہالی ووڈ اداکار مارک روفالو نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کی مذمت کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ معذرت کے ساتھ بالکل بھی نہیں، فلسطینی بھی انسان ہیں، وہ وہاں پر پیدا ہوئے، وہیں پر رہتے ہیں اور اب ان میں سے زیادہ تر وہیں پر پھنس گئے ہیں۔
No. Sorry. They are not “collateral damage” they are human beings who happen to have been born there and live there and most of those human beings are stuck there. Have some compassion, they are Palestinians not buildings or roads or things, they are human beings and so are the…
— Mark Ruffalo (@MarkRuffalo) November 13, 2023
انہوں نے صیہونی فوج اور اسرائیلی حکام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کو رحم کرو، وہ فلسطینی ہیں کوئی عمارت، سٹرکیں یا چیزیں نہیں وہ بھی انسان ہیں، وہ یرغمال ہیں ان کی زندگیا آپ تباہ کر رہے ہیں، وہ ضمنی تباہ یا نقصان بالکل بھی نہیں ہیں وہ انسان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو ’ضمنی نقصان‘ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ مارک روفالو بالی ووڈ ایکشن سیریز کے مشہور و معروف کریکٹر ’ہلک‘ کے روپ میں متعدد سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، وہ اداکار کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر اور موسمیاتی انصاف کے وکیل بھی ہیں۔

لاس اینجلس اولمپکس ، کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی تنقید
- 5 hours ago

عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا ، پی ٹی آئی
- 32 minutes ago

سندھ حکومت مزدوروں پر مہربان، ماہانہ اجرت بڑھانے کا اعلان
- an hour ago

برساتی نالے میں گاڑی بہہ جانے کے افسوسناک واقع، 4 خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
- 3 hours ago

کراچی :کلفٹن میں میاں بیوی کی لاشیں ملنے کا واقع،گوجرانوالہ سے 11 افراد گرفتار
- 4 hours ago

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 9 minutes ago

اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی رسائی بحال کرے، چین
- 3 hours ago

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 20 minutes ago

جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل
- 5 hours ago

کوئی بھی سوال لکھیں اورفوری جواب پائیں ، چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
- 24 minutes ago

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- 3 hours ago

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 13 minutes ago