پاکستان
لاہور کی احتساب عدالت نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے دیا
مونس الہیٰ کو ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں اشتہاری قرار دیدیا
لاہور کی احتساب عدالت نے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت نے مونس الہیٰ کے تمام اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیدیا۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی جس میں نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوئے نا ہی تفتیش جوائن کی لہٰذا عدالت انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔
احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا جبکہ احتساب عدالت نے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی نے رینجرز اہلکاروں اور کارکنوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ، بیرسٹر گوہر
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی کا کہنا تھا احتجاج میں گولی نہیں چلنی چاہیےتھی، گولی جہاں سے بھی چلی اس کی مذمت کرتےہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں اورکارکنوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادتوں کی بانی پی ٹی آئی نے مذمت کی ہے، عمران خان نے کہا کہ شہدا کیلئے قرآن خوانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ساری قیادت پراعتماد کا اظہارکیا، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی میں اتحاد قائم رکھیں، مخالفین جماعت کے اندر تفرقہ ڈال رہےہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کےایم این ایز،ایم پی ایزکوخراج تحسین پیش کیا، اگلےلائحہ عمل کا اعلان عمران خان بعد میں کریں گے۔
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی کا کہنا تھا احتجاج میں گولی نہیں چلنی چاہیےتھی، گولی جہاں سے بھی چلی اس کی مذمت کرتےہیں ۔
جبکہ صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کےلوگ بہترین کام کررہےہیں۔
پاکستان
وزیر اعظم کل ون واٹر سمٹ میں شرکت کیلئے ریاض جائیں گے، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آبی وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے بامعنی بین الاقوامی تعاون پر بھی زور دیں گے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل “ون واٹر سمٹ” میں شرکت کیلئے ریاض جائیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کی مشترکہ سمٹ کا مقصد عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے، سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم گول میز اجلاس سے خطاب کریں گے، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تازہ پانی کے وسائل اور آبی زمینوں کے تناظر میں بحالی اور تحفظ پر توجہ دی جائے گی، وزیر اعظم آب و ہوا سے پیدا ہونے والے سیلابوں، آبی وسائل اور ماحولیاتی نظام پر گرمی کے دباؤ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آبی وسائل کے پائیدار انتظام کے لیے بامعنی بین الاقوامی تعاون پر بھی زور دیں گے، سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں اور مصروفیات بھی متوقع ہیں۔
پاکستان
حکومت کی جاری کوششوں کی بدولت مہنگائی میں کمی آئی، وزیر اعظم
انہوں نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد اگلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں دوبارہ کاروبار میں تیزی دیکھی گئی
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جاری کوششوں کی بدولت مہنگائی میں کمی آئی ہے اور اب ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے آج(پیر کو) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی خبر ہے کہ مہنگائی کی شرح چار اعشاریہ نوفیصد پر آگئی ہے جو گزشتہ سترماہ کے دوران کم ترین ہے ، وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ مہنگائی میں کمی سے عام آدمی پر بوجھ کم ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے نتیجے میں غیر یقینی صورتحال اور انتشار سے پاکستان سٹاک ایکسچینج بری طرح متاثر ہوئی جس میں تین ہزار پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مہنگائی کی شرح میں کمی کے نتیجے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان پالیسی ریٹ میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد اگلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں دوبارہ کاروبار میں تیزی دیکھی گئی۔
انہوں نے معیشت کی بہتری کیلئے برآمدات، ترسیلات زر اور پیداوار میں اضافے، مقامی صنعت کو مضبوط کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں سخت محنت کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم نے مربوط حکمت عملی کے ساتھ ترقی کی جانب بڑھنے پر زور دیا تاکہ معاشی استحکام کے ساتھ مجموعی ملکی پیداوار میں بہتری لائی جاسکے۔
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ،مگر کیوں؟
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
جوبائیڈن کا جاتے جاتے اپنے بیٹےکو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعلی پنجاب
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف