جی این این سوشل

پاکستان

غزہ میں جنگ اب انسانیت کی جنگ بن چکی ہے، چیئرمین پاکستان علماء کونسل

فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، معاون خصوصی برائے نگران وزیر اعظم طاہر اشرفی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ میں جنگ اب انسانیت کی جنگ بن چکی ہے، چیئرمین پاکستان علماء کونسل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافط محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اب انسانیت کی جنگ بن چکی ہے، فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، اس بربریت کو فوری بند ہونا چاہئے۔

قومی کمیشن برا ئے بین المذاہب مکالمہ اور انٹرنیشنل انٹر فیتھ ہارمنی کونسل کے زیر اہتمام کیتھیڈرل چرچ لا ہور میں منعقدہ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ اس جنگ میں اب تک 11 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس میں 4 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں، فلسطین کے ہسپتالوں میں ہزاروں ز خمی شہری زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یو این او کی رپورٹ کے مطا بق تین لاکھ افراد غزہ میں ادویا ت ، غذا اور خو راک سے محروم ہیں۔ غزہ میں عالمی اداروں کے دفا تر،چر چز اور ہسپتالوں کو بری طرح جارحیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ جنگی قوا نین کی کھلی خلاف وررزی ہے، عا لمی برادر ی کو اس بربریت کا نو ٹس لینا چا ہیے۔

 

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب کے قائدین اس تاریخی چرچ سے اپیل کر تے ہیں کہ جنگ بندی کر کے غزہ میں امدادی سرگرمیاں فوری بحا ل کی جائیں۔ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے بھی جنگ بندی کی اپیل کر رہے ہیں،گز شتہ دنوں برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظا ہر ےمیں لاکھوں افراد نے شرکت کی ،وہ سب مسلمان نہیں تھے بلکہ ان میں یہودی بھی شا مل تھے ہیں کیو نکہ یہ جنگ اب انسانیت کی جنگ بن چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے بعد جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں تیز ہوئی ہیں، ہم پوپ فرانسس کے امن مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تین چیزیں اس وقت بہت اہم ہیں ایک فوری جنگ بندی، دورے امدادی سرگرمیوں کی بحا لی اور تیسرے آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو۔

 

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا اور خا ص طور پر وہ یورپی ممالک جو اسرائیل کے ساتھ کھڑے تھے اب کہہ رہے ہیں کہ ظلم و ستم کی انتہا ہو گئی ہے، اب اسرائیل کو یہ ظلم و ستم بند کرنا چاہیے ، لہذا یو این او،امریکا اوراو آئی سی تمام عا لمی اداروں کو یہ جنگ بند کر وانی چا ہیے۔ اس مو قع پر آرچ بشپ سبیسٹین فرا نس شا ئ،سید کا ظم نقوی اور مو لا نا عا صم مخدوم دیگر قائدین نے بھی خطا ب کیا۔

 

پاکستان

کل حج درخواستوں کا آخری روز ، ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی کی نسبت زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کل حج درخواستوں کا  آخری روز  ، ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں ۔ 

سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا (کل )منگل آخری دن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ 3 دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی کی نسبت زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

ترجمان نے کہا کہ درخواستیں مکمل ہونے کے فوراً بعد پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر سکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کاروبار کے اختتام پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 1917پوائنٹس کااضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 46 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، ما ر کیٹ کی بلند ترین سطح 103,386 جبکہ کم ترین سطح 101,921 پوائنٹس رہی۔   

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کاروبار کے اختتام پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 1917پوائنٹس کااضافہ

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،،338کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 85 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 1 ارب 55 کروڑ 33 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔


کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 386 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1917 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا۔


پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 46 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، ما ر کیٹ کی بلند ترین سطح 103,386 جبکہ کم ترین سطح 101,921 پوائنٹس رہی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی : چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی  : چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکہ خیز مواد، قتل اور دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی نامزد ہیں۔

علاوہ ازیں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی کے افسر بلال، اکاؤنٹ ہولڈر سعید علی اور دیگر نامعلوم افراد بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll