جرم
یمن میں جائیداد کی خاطر نوجوان نے والد اور 2بھائیوں کو قتل کردیا
قتل کی وجہ جائیداد کی آمدن کا تنازعہ تھا
صنعا: یمن میں جائیداد کی خاطر نوجوان نے والد اور 2بھائیوں کو قتل کردیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی یمن کی ذمار گورنریٹ کے ضلع جہران کے گاؤں الدرب میں مسلح نوجوان نے اپنے والد عبدالولی المنفی، دو بھائیوں عصام اور عمر کو قتل اور اپنی بہن اور بیٹے کو زخمی کردیا۔
میڈیا کے مطابق سفاک نوجوان نے اپنے والد اور دو بھائیوں پر اس وقت گولیاں چلا دیں جب وہ ساتھ ہی کمرے میں موجود تھے۔ قتل کی وجہ جائیداد کی آمدن کا تنازعہ تھا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
واقعے سے گاؤں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اس گاؤں میں ڈیڑھ ماہ کے دوران قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ستمبر میں نوجوان رشاد صالح احمد قابیل نے اپنے والد کو قتل کر دیا اور دور جا کر ایک کنویں کے پاس خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔
کھیل
انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستان کی جانب سے عبد السبحان نے 6 جبکہ محمد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں پر 245 رنز ہی بنا سکی۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈی سوزا 84 اورمحمد ریان 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عبد السبحان نے 6 جبکہ محمد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس قبل متحدہ عرب امارات نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 314 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان 132 اور محمد ریاض اللہ 106رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان
یوٹیلٹی سٹورز کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا
ورکرز الائنس نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ایک ہزار سے زائد سٹورز کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یونینز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے بارے میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، حالانکہ رانا تنویر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے۔
ورکرز الائنس کا مطالبہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی جائے اور ایک ہزار سے زائد بند سٹورز کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
ورکرز الائنس نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی کی رقم بھی جلد ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسٹورز کی ری اسٹرکچرنگ یونینز کی مشاورت سے کی جائے گی۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی نے رینجرز اہلکاروں اور کارکنوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ، بیرسٹر گوہر
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی کا کہنا تھا احتجاج میں گولی نہیں چلنی چاہیےتھی، گولی جہاں سے بھی چلی اس کی مذمت کرتےہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں اورکارکنوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہادتوں کی بانی پی ٹی آئی نے مذمت کی ہے، عمران خان نے کہا کہ شہدا کیلئے قرآن خوانی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ساری قیادت پراعتماد کا اظہارکیا، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی میں اتحاد قائم رکھیں، مخالفین جماعت کے اندر تفرقہ ڈال رہےہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کےایم این ایز،ایم پی ایزکوخراج تحسین پیش کیا، اگلےلائحہ عمل کا اعلان عمران خان بعد میں کریں گے۔
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی کا کہنا تھا احتجاج میں گولی نہیں چلنی چاہیےتھی، گولی جہاں سے بھی چلی اس کی مذمت کرتےہیں ۔
جبکہ صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کےلوگ بہترین کام کررہےہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
کھیل 10 گھنٹے پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ،مگر کیوں؟
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
جوبائیڈن کا جاتے جاتے اپنے بیٹےکو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
تفریح 15 گھنٹے پہلے
”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار وکرانٹ میسی کا اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی برکس ممالک پرسو فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی