عالمی تجارتی نمائش افریقا بگ سیون میں شرکت کے لئے20نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں


اسلام آباد: جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’ افریقا بگ سیون ایگزبیشن‘‘ میں شرکت کےلئے20 نومبر تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں11سے13جون 2024تک منعقد ہو گی جس میں ڈیری مصنوعات ،گوشت اور اس کی مصنوعات، دالیں، دلیہ، فوڈ پراسیسنگ، تیار کھانے، فروزن فوڈ، مچھلی اور اس کی مصنوعات، سبزیاں ، پھل ، مٹھائی ، مصالحہ جات ، خشک خوراک، جوس ، کافی ، چائے، آئی ٹی سافٹ ویئر سلوشن ، لاجسٹکس ، کچن کے آلات ، کولڈ چین اور دیگر مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔
مذکورہ اشیاءکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق،5 مزید نئے کیس سامنے آ گئے
- 8 hours ago

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
- 5 hours ago

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی
- 2 hours ago

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
- 3 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 8 hours ago

شوگر ملز مالکان اپنے مفاد کیلئے چینی کی برآمدات اور قیمتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوئے، رپورٹ
- 8 hours ago

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری
- 8 hours ago

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم
- 7 hours ago

نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
- 3 hours ago

ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
- 3 hours ago

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل
- 7 hours ago

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم
- 5 hours ago











