حماس اس مخصوص ہسپتال کو کمانڈ اینڈ کنٹرول موڈ کے لیے استعمال کر رہی ہے، امریکہ


غزہ: حماس نے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا پر اسرائیلی فوج کے حملے کے لئے اسرائیل اور امریکی صدر جو بائیڈن کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں کے اس بیان جس میں اسرائیل کے اس جھوٹے دعوے کی حمایت کی گئی تھی کہ الشفا میڈیل کمپلیکس میں عسکریت پسند موجود ہیں، نے اسرائیلی فوج کو ہسپتال پر حملے کا گرین سگنل دیا اور اس نے اپنی کارروائی کے دوران ہسپتال میں موجود عملے، ڈاکٹروں، مریضوں، زخمیوں اور عام لوگوں کا قتل عام کیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے متعدد اداروں نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا کہ حماس اپنی مزاحمتی کارروائیوں میں ہسپتالوں کو استعمال کر رہا ہے ۔
قبل ازیں وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا تھا کہ اس کی اپنی خفیہ معلومات کے مطابق حماس غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا میڈیکل کمپلیکس کو اپنی کارروائیوں اور ممکنہ طور پر ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایئر فورس ون پر سوار نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ حماس اس مخصوص ہسپتال کو کمانڈ اینڈ کنٹرول موڈ کے لیے استعمال کر رہی ہے اور شاید ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے بھی استعمال کر رہی ہے اور یہ جنگی جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ایسی معلومات ہیں کہ حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد غزہ کی پٹی میں الشفاسمیت کچھ ہسپتالوں کو اپنی فوجی کارروائیوں کو چھپانے یا مدد کرنے اور یرغمال بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔جان کربی نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کی طرف سے ہسپتالوں کو اپنی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے سے اسرائیل کی اپنے شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری کم نہیں ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ کسی ہسپتال پر فضائی حملے کی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی ایسے ہسپتالوں میں دو بدو جنگ دیکھنے کے خواہاں ہیں۔جہاں بے گناہ بے بس ، بیمار لوگ صرف طبی امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہوں ۔

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 12 hours ago

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 12 hours ago

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 12 hours ago

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 hours ago

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 10 hours ago

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 15 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 15 hours ago

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 13 hours ago

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 12 hours ago

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 14 hours ago

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 9 hours ago

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 15 hours ago