جی این این سوشل

کھیل

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ،بھارت ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ،بھارت ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہے۔


398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم  49 ویں اوور میں  327رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ڈیرل مچل 134 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے چوتھی بار  آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، بھارتی ٹیم 2 بار ورلڈ چیمپئن بنی ہے۔ویرات کوہلی نے 113 گیندوں پر117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شریاس آئیر 70 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ کے ایل راہول 39 رنزبناکر ناقابل شکست رہے جبکہ سوریا کمار  یادیو  نے ایک رن بنایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ لی۔

علاقائی

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم کیو ایم کا "کے الیکٹرک" کی جانب سے  ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ’کے الیکٹرک‘ کے خلاف عوامی احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیر اعظم 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔    

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر 2024 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے، نائب وزیر اعظم انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے، خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری ڈیوڈ لیمی سے بات چیت کریں گے۔  

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ترجمان نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے  وفد  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چئیرمین، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے پر وزیرِاعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کی کاروبار دوست پالیسیوں اور برآمدی صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی ۔ 

وفد نے وزیرِ اعظم کو معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز اور ملکی معاشی مراکز بالخصوص کراچی کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ 

وفد میں اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، مصطفیٰ کمال، اور سید امین الحق شامل تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، حکومت کی انتہائی اہم اتحادی جماعت ہے، اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ملکی ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا اہم ترین شہر اور ملک کی معیشیت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور مشیرِ وزیراعظم برائے سیاسی امور و بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll