اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ سائنوفارم ایک موثر اور قابِل بھروسہ ویکسین ہے جس کی افادیت 86 سے 89 فیصد بتائی جاتی ہے جو اچھی شرح ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویکسین کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم قدم ہے ، ہماری آبادی 22 کروڑ ہے جس میں سے 10 کروڑ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں کیونکہ دنیا بھر میں یہ ویکسین 18 سال کی عمر سے زائد کے افراد کو لگائی جاتی ہیں۔ کل وزیراعظم نے علامتی طور پر اسلام آباد کے ایک بڑے ہسپتال کے ڈاکٹر کو اپنے سامنے ویکسین لگوائی جس کے بعد آج ملک کے تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں وہاں کی قیادت کے سامنے اس مہم کا باقاعد آغاز ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے سائنو فارم ویکسین کے بارے میں کہا کہ یہ اچھی اورمناسب ویکسین ہے جس سے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا وائرس کی بیماری سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔ اس ویکسین کو چین کے علاوہ مصر اور ہنگری میں بھی اجازت مل چکی ہے، متحدہ عرب امارات میں اس کا تحقیقی ٹرائل ہوا تو اس میں اس کی افادیت 86 فیصد بتائی گئی۔ ان کاکہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں سے رابطےمیں ہیں ، 30 جون سے پہلے 17 ملین کورونا ویکسین کی خوراکیں ہمیں مل جائیں گی۔ ہماری خواہش ہے کہ اس سال کے آخر تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین پہنچا دیں۔
02نومبر کو وزیر اعظم عمران خان نے ویکسی نیشن مہم کاباقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبوں میں منصفانہ طریقے سے ویکسین تقسیم ہورہی ہے، نیز ہیلتھ ورکرز کے لیے ویکسین لگوانا زیادہ ضروری ہے،ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عمل کرنے سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔
خیال رہے کہ ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ملک میں بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے تین کورونا وائرس ویکسینز کی منظوری دے دی ہوئی ہے۔ ویکسینز میں روسی اسپتنک 5 ، آکسفورڈ – آسٹرا زینیکا اور چین کی سائنوفارم شامل ہیں۔ ایک روز قبل چین سے کورونا ویکسین لانے والا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا تھا۔ چین کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین سائنوفارم کی 5 لاکھ ڈوزز تحفے میں دی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا کے5لاکھ 49ہزار032کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار802ہوگئی ہے، ملک بھر میں مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرزکو ویکسین لگائی جائے گی ۔ دوسرے مرحلے میں ساٹھ سال یا اس سے بڑی عمر کے جبکہ تیسرے مرحلے میں اٹھارہ سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ویکسین کی فراہمی کے قومی ادارے (ای پی آئی) کے حکام کا کہنا ہے کہ 60 سال اور اسے بڑی عمر کے افراد کا ڈیٹا شہریوں کی رجسٹریشن کے قومی ادارے نادرا سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ کورونا ویکسین کی رجسٹریشن اور اس کے انتظام کی نگرانی کے لیے این سی او سی کی جانب سے آن لائن پورٹل نیشنل ایمونیزیشن مینجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) بنایا گیا ہے۔ شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل فون سے 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔ رجسٹریشن کے لیے این آئی ایم ایس کی ویب سائٹ کا استعمال بھی کیا جا سکے گا۔
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 3 days ago
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- 3 days ago
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 days ago
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 2 days ago

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 days ago

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 2 days ago
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 2 days ago
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 3 days ago

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 3 days ago
