جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب میں عربی بولنے والے طوطوں کی قیمت 15 ہزار ریال سے تجاوز کر گئی

دنیا میں سب سے مہنگا طوطا ’ہائی سینس مکاؤ‘ ہے جسے یاقوتی مکاؤ بھی کہا جاتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب میں عربی بولنے والے طوطوں کی قیمت 15 ہزار ریال سے تجاوز کر گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ریاض: سعودی عرب میں عربی بولنے والے طوطوں کی قیمت 15 ہزار ریال سے تجاوز کر گئی۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطا بق مارکیٹ میں طلب بڑھنے سے قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پالتو پرندوں کے تربیتی امور کے ماہر علی الخضیر نے جو جانوروں کی نگہداشت پر کام کرنے والی فلاحی انجمن ’رحمہ‘ کے ممبر بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے مہنگا طوطا ’ہائی سینس مکاؤ‘ ہے جسے یاقوتی مکاؤ بھی کہا جاتا ہے اس کی قیمت 90 ہزار ریال سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مختلف بولیاں بولنے والے پرندوں کے مہنگے ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اچھی خاصی لاگت آتی ہے۔

سعودی عرب میں پالتو جانوروں کے کاروبار کا حجم ساڑھے چار ارب ریال کا ہے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں پالتو جانوروں اور ان کی ادویات کی دوسری نمائش ایک روز قبل ہی اختتام پذیر ہوئی ہے جسے دیکھنے کے لیے 12 ہزار سے زیادہ شائقین پہنچے تھے۔

پاکستان

7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم فضائیہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، ہمارے شاہینوں نے 1965 کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیلئے موزوں قرار دے دیا

اسرائیلی اخبار میں شائع کالم کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کا دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں مضبوط ترین حامی رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی  اخبار نے عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کیلئے موزوں قرار دے دیا

ااسرائیل کے نامور اخبار نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے لیے موزوں ترین شخصیت قرار دے دیا۔

اسرائیلی اخبار میں شائع کالم کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کا دیگر اسلامی ممالک کے مقابلے میں مضبوط ترین حامی رہا ہے، ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بطور وزیراعظم عمران خان نے عوامی سطح پر بارہا فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صیہونی ریاست کے پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے نظریے کی مخالفت کی اور کہا کہ جب تک فلسطین کا معاملہ حل نہیں ہوتا تو اس وقت تک پاکستان اور اسرائیل کے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔

اس کی  جڑیں پاکستانی معاشرے اور آئین میں رچی بسی ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  ٹائمز آف اسرائیل کے آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے گولڈ اسمتھ فیملی سے رشتہ داری خاص طور پر جمائمہ گولڈ اسمتھ سے ازدواجی تعلق ایک حقیقت ہے۔ 

اخبار میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیل اور پاکستان کے تعلقات کی موجودہ نوعیت کو بدل سکتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے لیے موزوں شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مدت اقتدار میں خارجہ تعلقات میں عملی نقطہ نظر کو اپنایا گیا۔ 

اخبار کے مطابق عمران خان اسرائیل کے بارے میں پاکستان کے مؤقف پر نظرثانی کے لیے زیادہ کھلے ہو سکتے ہیں، اسرائیل اور اتحادیوں کو یقینی بنانا چاہیے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کیا،  اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکےخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll