جی این این سوشل

علاقائی

لاہو رہائیکورٹ نے سموگ کے پیش نظر3ماہ تک ہفتہ اور اتوار کو سکول بند رکھنے تجویز پیش کردی

عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے سموگ پر قابو پانےکیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہو رہائیکورٹ نے سموگ کے پیش نظر3ماہ تک  ہفتہ اور اتوار کو سکول بند رکھنے تجویز پیش کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں سموگ اور ماحول کے پیش نظر تین ماہ تک ہفتہ اور اتوار کو سکول بند رکھنے کی تجویز پیش کی ہے ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو انڈسٹری سیل ہونے کے باوجود کھلی ہوئی تو اس کا ذمہ دار محکمہ ماحولیات ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اس گندگی اور سموگ کا ذمہ دار صرف اور صرف محکمہ ماحولیات ہے ۔

عدالت نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے سموگ پر قابو پانےکیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے ۔

جرم

کارساز حادثہ کیس، نتاشہ کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس نا قابل قبول قرار

پولیس نےعبوری چالان میں برطانوی لائسنس کوناقابل قبول قرار دے دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کیس، نتاشہ کا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس نا قابل قبول قرار

کراچی سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت کے دوران نتاشہ کے برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کے قابل قبول نہ ہونے کا انکشاف ہو اہے، پولیس نےعبوری چالان میں برطانوی لائسنس کوناقابل قبول قرار دے دیا ہے ۔

کارساز حادثہ کیس میں پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا، چالان کے مطابق انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کےبغیرڈرائیورگاڑی چلانے کا مجاز نہیں اور نہ ہی ملزمہ کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے ۔ چالان کے مطابق بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر دفعہ 322 کا اطلاق کیا گیا ہے۔

چالان کے مطابق گاڑی کی ملکیت کے لئے گل احمد ونڈ پاور کمپنی لمیٹڈ کو نوٹس جاری کیا ہے اور برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لئے برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کوخط تحریرکیا۔ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے پیش کئے گئے پاسپورٹ کی ٹریول ہسٹری کے لئے تحریر کیا گاڑی میں نصب ٹریکر کمپنی سے معلومات حاصل کرنے کے لئے خط تحریر کیا ہے ۔

پولیس سرجن کی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ نتاشہ وقت وقوعہ آئس کے نشے میں گاڑی چلا رہی تھی غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے 3 موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی کو روند ڈالا حادثے کے نتیجے میں عمران عارف اور آمنہ عمران موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ عبدالسلام اور شین الیگزینڈر حادثے میں زخمی ہوئے۔

میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ملزمہ کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کا علیحدہ مقدمہ درج کیا، روز وقوعہ نشےکی حالت میں گاڑی چلانے پرموٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ کا اضافہ بھی کیاگیا ، سی سی ٹی وی کی فرانسک کے لئے لاہور بھیجا ہوا ہے۔ چالان میں مدعی مقدمہ ، زخمی افراد سمیت مجموعی طور پر 15 گواہان شامل ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، مزید 17 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی جنگ میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 17 رہی۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 40 ہزار 878 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے اسرائیل پر حملے کے بعد جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 94 ہزار 4 سو 54 افراد زخمی بھی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز

پاکستان تحریک انصاف نے جلسوں کے حوالے سے تیاری کا آغاز کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی8ستمبر کو اسلام آباد سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی، پی ٹی آئی نے اگلے جلسے کا بھی پلان تیار کر لیا، پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے کرک میں جلسہ کرے گی۔
پی ٹی آئی پنجاب میں 20 ستمبر کو جلسہ کرے گی، پنجاب میں جلسہ لاہور میں ہو گا، پی ٹی آئی نے جلسوں کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے پارٹی قائدین اس بار ہر مقام پرجلسہ کرنے پر متفق ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll