انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کوشاں ہے


نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،کابینہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کوشاں ہے،مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دن پچھلے دنوں سے بہتر ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران وفاقی وزیر خزانہ، نجکاری اور دیگر وزرا ملک کی ترقی کے لیے بہتر کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ اس سال حج پیکج 11 لاکھ 75ہزار روپے سے کم کرکے 10 لاکھ 75 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار حج پیکج کی رقم میں کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ عازمین حج کے ہوائی ٹکٹوں میں کمی کے لیے ایئر لائن کمپنیوں سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم ہونے والی رقم حجاج کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائے گی۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل



