کھیل
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ ٹو، تاجکستان فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اس موقع پر ڈائریکٹر سہولیات، پی ایس بی سعید اختر، سکیورٹی آفیسر محمد اشرف اور رکن محمد اسد موجود تھے

اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ ٹو، تاجکستان فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔
تاجکستان ٹیم دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچی توتاجکستان سفارت خانہ سے سفارت کار نزارو اور دیگر اراکین نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سہولیات، پی ایس بی سعید اختر، سکیورٹی آفیسر محمد اشرف اور رکن محمد اسد موجود تھے۔
تاجکستان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیاہے۔پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ 21 نومبر کو شیڈول ہے۔ میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔
پاکستان
پاکستان اور چین کا فوجی تعلقات کو فروغ دینے پر غور
پاکستان اور چین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دفاعی مذاکرات کا پانچواں دور اگلے سال چین میں ہو گا

پاکستان اور چین نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان باہمی تبادلوں میں اضافے اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے پاکستان اور چین کے درمیان بحری امور پر مذاکرات کے چوتھے دور کے دوران اسلام آباد میں ہوا۔
مذاکرات کے دوران بحری امور میں دوطرفہ تعاون کے مکمل فروغ پر تفصیلاً تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترنے والی پاکستان اور چین کی دوستی اور سدابہار دوطرفہ تذویراتی شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دفاعی مذاکرات کا پانچواں دور اگلے سال چین میں ہو گا۔
پاکستان
پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس کے چیئرمین منتخب
پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو )کے لیے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) کی سالانہ کانفرس کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔
کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرس دی ہیگ میں منعقد ہوئی جس نے کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو ریاستی فریقین کی کانفرس نے چیئر منتخب کرلیا۔
پاکستان کو پہلی مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی کانفرنس آف سٹیٹس پارٹیز (سی ایس پی) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 193 ممبران پر مشتمل کانفرس نے ایک سال کے لئے چیئر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔
ہر سال چیئر دنیا کے ایک علاقے سے انتخاب کی جاتی ہے۔ اس سال ایشیاء کی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کونامزد کیا تھا جس کو کانفرس نے منتخب کیا۔ کیمیائی ہتھیاروں کی پیداوار، بڑھاؤ اور ذخیرہ اندازی کی روک تھام کے کنونشن(سی ڈبلیو سی) کی193ریاستوں نے توثیق کی ہے۔
یہ کنونشن بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہرقسم کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ایک جامع معاہدہ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان نے(سی ڈبلیو سی) کی1997 میں توثیق کی تھی۔
پاکستان
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈس سمین سومسک سوان سے ملاقات
گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈسمین اور انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹیٹیوٹ ایشیا ریجن کے صدر سومسک سوان سوجریت نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ان کی اہلیہ اور تھائی لینڈ کے صوبے ریونگ کی صدر ریڈ کراس چیپٹر مسز نیپا بھی ہمراہ تھیں۔ ملاقات میں صوبائی محتسب اعجاز علی خان اور صوبائی محتسب کی مشیر ریحانہ میمن بھی موجود تھی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے، محتسب کے ادارے سے بغیر کسی معاوضے کے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محتسب کے دونوں اداروں میں وفودکے تبادلے کے ذریعے افسران کی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس میں بھی لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے امید کی گھنٹی لگائی گئی ہے، بیل آف ہوپ کو 24 گھنٹے اور ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں تھائی لینڈ کے محتسب نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی بجائی، انہوں نے قائد روم کا دورہ کیا اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
کل بروز ہفتہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ
-
صحت 2 دن پہلے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
پاکستان 2 دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری