سرفراز احمد دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا


دورہ آسٹریلیا کے لیے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
? SQUAD ANNOUNCED ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2023
Our 18-member squad for the three-match Test series against Australia ??
Read more ➡️ https://t.co/eHP9NXPkOu#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ioKnv0cBxJ
دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ابرار احمد بھی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔سرفراز احمد دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل کرلیے گئے۔
اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف، محمد رضوان، صائم ایوب، خرم شہزاد، میر حمزہ، عامرجمال اور نعمان علی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
Chief selector Wahab Riaz announces Pakistan squad for Australia Test series.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2023
Watch live ➡️ https://t.co/Mwxjc0AbYr#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/HfBeWYk3Iy
وہاب ریاض نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث رؤف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث رؤف سے بات ہوئی تھی، فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کرےگا اور محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔

کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا
- 4 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا
- a day ago

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 3 hours ago

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- 4 hours ago

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 3 hours ago

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- an hour ago

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 14 minutes ago

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

پاکستان کا بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر اظہارِ تشویش،اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
- 4 hours ago

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 3 hours ago

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 2 hours ago













