Advertisement

حماس نے 24 یرغمالیوں جبکہ اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو آزاد کردیا

ہم اس معاہدے کا حصہ نہیں لیکن اس کا احترام کریں گے، حزب اللہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 25th 2023, 1:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حماس نے 24 یرغمالیوں  جبکہ اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو آزاد کردیا

غزہ: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 24 یرغمالیوں کو رہا کردیا جبکہ جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو آزاد کردیا۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی جیل سے 39 فلسطینی رہا ہوگئے، جن میں 24 خواتین اور 15 کم عمر قیدی شامل ہیں، جبکہ حماس نے 24 قیدیوں کو رہا کردیا، جن میں 13 اسرائیلی،تھائی لینڈ کے 10 اور فلپائن کا ایک شہری بھی شامل ہیں۔

حماس اسرائیل 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی قید سے رہا ہونے والی فلسطینی خاتون اپنے پیاروں کے پاس پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو طرفہ جنگ بندی معاہدے کے بعد 24 سالہ مارہ صیہونی قید سے رہا ہونے والی پہلی فلسطینی خاتون ہیں، مارہ کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، والدہ رہا بیٹی کو دیکھ کر خوشی سے آبدیدہ ہو گئیں۔

دوسری جانب حزب اللہ نےعارضی جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے ہم اس معاہدے کا حصہ نہیں لیکن اس کا احترام کریں گے، اورعارضی جنگ بندی کے دوران حزب اللہ کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

خزب اللہ نے کہا ہے کہ مزید سویلین قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں،مذاکرات جاری رہے تو تمام سویلین قیدی رہا ہوسکتے ہیں،فوجی قیدیوں کے بدلے تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا۔

Advertisement
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 4 گھنٹے قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • ایک دن قبل
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 دن قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 4 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 11 گھنٹے قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 4 گھنٹے قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • ایک دن قبل
Advertisement