جی این این سوشل

دنیا

اٹلی نے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت پر پابندی لگا دی

اٹلی کی جانب سےلیبارٹری میں تیار شدہ گوشت پر پابندی اس وقت لگائی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اٹلی نے لیبارٹری میں تیار کردہ گوشت پر پابندی لگا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روم: اٹلی نے لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت کی فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر د ی ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی وزیر زراعت فرانسسکو لولوبریگیڈا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ پارلیمنٹ نے مہینوں کی بحث کے بعد نیا قانون منظور کر لیا ہے۔

جس کے تحت لیبارٹری میں تیار شدہ گوشت کی پیداوار، فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہےاور اس قانون کو توڑنے پر 60ہزار یوروتک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد اٹلی کی پاک روایات اور زرعی شعبے میں ملازمتوں کا تحفظ ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی کی جانب سےلیبارٹری میں تیار شدہ گوشت پر پابندی اس وقت لگائی گئی ہے جب جرمنی اور سپین سمیت دیگر ممالک مصنوعی گوشت کی پیداوار کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے تحقیق میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہا حکومتی نظم و نسق کوقومی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے تحت ڈیجیٹلائز کیا جارہاہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام جاری ہے کیونکہ ایک طاقتور فائبرائزیشن والا ملک فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے ناگزیر ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 ایف آئی اے کی جانب سے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات مسترد

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کی دیانت داری اور کارکردگی کے معاملے پر ایف آئی اے کا سیکریٹری پاور ڈویژن کو لکھا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایف آئی اے کی جانب سے  پاور ڈویژن کے سنگین الزامات  مسترد

 ایف آئی اے نے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات کو مسترد کردیا ۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کی دیانت داری اور کارکردگی کے معاملے پر ایف آئی اے کا سیکریٹری پاور ڈویژن کو خط لکھا گیا ۔ 
  پاور ڈویژن کے لکھے گئے خط پر ایف آئی اے نےتشویش کا اظہارکیا، پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور کرپشن روکنے کیلئے تعینات ایف آئی اے افسران پر سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کسی ایف آئی اے افسر سے متعلق شکایت ہے تو نام کے ساتھ واضح کیا جائے، ایف آئی اے نے بجلی چوری اور کرپشن کیخلاف 185 مقدمات درج کئے، ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث 85 اہلکاروں کو گرفتار،67 کروڑ کی ریکوری کی۔
 سیکریٹری پاور ڈویژن ایف آئی اے افسران پر لگنے والے سنگین الزامات کا جائزہ لے،جن افسران کیخلاف شکایت ہے تو نام بتائیں کارروائی کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر باراک اوباما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیمو کریٹس کی نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق باراک اوباما نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ رواں ہفتے کے شروع میں مشعل اور انہوں نے اپنی دوست کملا ہیرس کو فون کیا اور بتایا کہ ان کے خیال میں وہ امریکا کی ایک زبردست صدر ثابت ہوں گی،ان کے لیے ہماری مکمل حمایت ہو گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ بھی ہمارے ساتھ اس کوشش میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے لیے سابق صدر باراک اوباما کی حمایت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے قبل صدر جو بائیڈن کی حمایت بھی کملا ہیرس کو حاصل ہے۔ اوباما کی حمایت سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم تیزی سے آگے بڑھے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll