کھیل

ڈیوس کپ فائنلز،اٹلی نے آسٹریلیا کو شکست دے کر 47 سال بعد پہلا ٹائٹل جیت لیا

یہ دوسرا موقع ہے جب اٹلی نے ڈیوس کپ جیتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 27th 2023, 9:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈیوس کپ فائنلز،اٹلی نے آسٹریلیا کو شکست دے کر 47 سال بعد پہلا ٹائٹل جیت لیا

میڈرڈ: اٹلی کی ٹیم نے 47 سال بعد اے ٹی پی ڈیوس کپ ایونٹ جیت لیا۔ اطالوی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دی، یہ ڈیوس کپ فائنلز کا چوتھا ایڈیشن تھا۔

مارٹن کارپینا ایرینا، ملاگا، سپین میں کھیلے گئے ڈیوس کپ فائنلز کے فائنل میچ میں اٹلی ٹینس کھلاڑی میٹیو آرنلڈی نے سخت مقابلے کے بعد مینز سنگلز مقابلے میں آسٹریلین حریف کھلاڑی الیکسی پوپیرین کو شکست دی 22 سالہ اطالوی کھلاڑی میٹیو آرنلڈی کی فتح کا سکور 5-7، 6-2 اور 4-6 تھا۔

دوسرے مینز سنگلز میچ میں اٹلی کے جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 0-6شکست دی۔ واضح رہے کہ 2022 کے ڈیوس کپ فائنلز کے فائنل میں کینیڈین ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ڈیوس کپ اپنے نام کیا تھا۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد اطالوی ٹیم کے کھلاڑی جینک سنر نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک ناقابل یقین احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی اس فتح پر واقعی بہت خوش ہیں۔یہ دوسرا موقع ہے جب اٹلی نے ڈیوس کپ جیتا ہے، اس سے قبل اٹلی کی ٹیم نے 1976 میں یہ ٹائٹل جیتا تھا۔\