کھیل

ابو ظہبی ٹی 10 کے ساتویں سیزن کا آغاز (کل) سے ہوگا

ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 27 2023، 2:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ابو ظہبی ٹی 10 کے ساتویں سیزن کا آغاز (کل) سے ہوگا

ابو ظہبی: کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابو ظہبی ٹی 10 کے ساتویں سیزن کا آغاز (کل) منگل سے ہو گا۔

میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز ، نیویارک سٹرائیکرز ، ناردرن واریئرز، مورسویل سمپ آرمی، دہلی بلز، ٹیم ابوظہبی، چنائی بریوز اور بنگلہ ٹائیگرز شامل ہیں ۔ افتتاحی میچ دکن گلیڈی ایٹرز اور نیویارک اسٹرائیکرز کے درمیان 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ راؤنڈ رابن مرحلے کی 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر میچ کھیلیں گی۔ دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2 میں مقابلہ کرے گی۔ سنسنی خیز فائنل 9 دسمبر بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔ کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کا ٹکٹ 10 درہم میں دستیاب ہے جسے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے۔\