ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےملزم شاہنواز امیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا

.jpg&w=3840&q=75)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو غیر قانونی کلاشنکوف برآمدگی کے کیس میں بری کردیا۔
ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شاہنواز امیر کیخلاف کلاشنکوف برآمدگی کےکیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ملزم شاہنواز امیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔
عدالتی فیصلے میں پولیس کی ناقص تفتیش کا انکشاف کیا گیا ہے۔ آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت 25 ستمبر 2022 کو تھانہ شہزاد ٹاؤن مقدمہ درج کیا گیا تھا،عدالت نےکلاشنکوف برآمدگی کیس میں ملزم کی رہائی کی روبکار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ ملزم کیخلاف الزام ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ،استغاثہ کے شواہد میں ایک سے زائد شکوک وشبہات پائے گئے،شک کا فائدہ ملنا ملزم کا حق ہے،کیس کی کمپلینٹ پولیس اسٹیشن کو بھجوانے والے کانسٹیبل طارق کو بطور گواہ عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا،اتنے اہم گواہ کو عدالت پیش نہ کرنے کے قانون شہادت کے تحت نتائج ہیں۔ پرائیویٹ شخص کو گواہ نہ بنانا بھی ایک اور بڑا سقم ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سارہ انعام کیس میں دوران تفتیش پولیس نے شاہنواز امیر سے غیر اسلحہ یافتہ کلاشنکوف برآمد کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا تھا،ملزم شاہنواز امیر کیخلاف سارہ انعام قتل کیس کے حتمی دلائل جاری ہیں،سارہ انعام قتل کیس میں حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 4 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 4 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 41 minutes ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago



