جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 9، عماد وسیم کی اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ حسن علی کی کراچی کنگز میں شمولیت

اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری میں جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری کے حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 9، عماد وسیم  کی اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ حسن علی کی  کراچی کنگز میں شمولیت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل)کے نویں ایڈیشن کیلئے عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری میں حاصل کیا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری کے حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے ہیں۔

پلیئر ٹریڈ کے سبب کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹڈ کی پہلے رائونڈ کی سلور پک اپنی سیکنڈ رائونڈ کی سلور پک کے تبادلے کے تحت حاصل کی۔

فرنچائزز کی طرف سے ریلیگیشن کی درخواستوں کے مطابق لاہور قلندرز کے مرزا طاہر بیگ اسلام آباد یونائٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میر حمزہ گولڈ سے سلور کیٹگری میں چلے گئے ہیں۔

 

پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی ، وزیر اعظم کا اجلاس کے انتظامات پر اظہار اطمینان

شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی ، وزیر اعظم کا  اجلاس کے انتظامات پر اظہار اطمینان

پااکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار، وزیر اعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شرکاء کی آمدورفت کے دوران شہریوں کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔

ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ ایس سی او میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے، منگولیا کے وزیراعظم اور چیئرمین کابینہ، ترکمانستان کے وزیر خارجہ بھی شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سائیڈ لائنز پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں معیشت، تجارت اور ماحولیات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔1100 سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی جانے والے افراد متبادل راستے جیسے ٹیکسلا، چکری انٹرچینج، اور موٹر وے استعمال کریں۔

 
لاہور سے اسلام آباد جانے والے افراد چک بیلی روڈ اور چکری انٹرچینج کے راستے سفر کریں۔ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اجلاس کے دوران اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں۔ ریڈ زون میں کسی بھی قسم کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بھی ان ایام میں بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے دوران پرواز پیجرز اور واکی ٹاکی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

ایران نے لبنان میں پیچرز اور واکی ٹاکی حملوں کے بعد یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے  دوران پرواز پیجرز اور واکی ٹاکی کے استعمال پر پابندی  عائد کر دی

ایران نے اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حملوں کے بعد اپنے مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے دوران پرواز پیجرز اور واکی ٹاکی کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ لبنان میں پیچرز اور واکی ٹاکی حملوں کے بعد یہ پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی اثنا کے مطابق ایران کے سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمرشل طیاروں کے دوران موبائل فون کے علاوہ کوئی بھی مواصلاتی ڈیوائس جہازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ کیبن یا کارگو جہازوں میں بھی ان ڈیوئسز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

لبنان میں 17 ستمبر کو ملک بھر میں بیچرز پھٹنے سے ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی سمیت تقریباً 2500 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ اس کے اگلے ہی روز لبنان بھر میں واکی ٹاکیز پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ دونوں واقعات میں مجموعی طور پر 39 افراد شہید اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ اور خود ایران نے بھی ان حملوں کا الزام اسرائیل پر لگایا تھا۔

ایران سے قبل ایمریٹس ایئرلائن نے بھی اپنے طیاروں میں پیجر اور واکی ٹاکی پر پابندی لگا دی تھی۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو تہران کی جانب سے اسرائیل پر درجنوں میزائل حملوں کے بعد متعدد فضائی کمپنیوں نے حالیہ ہفتوں میں ایران کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا

 ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا 15رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
بھارت کا چار رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق روس کا 76رکنی وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔
 ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کا 15رکنی وفد ، کرغستان کا 4 اور ایران کا دو رکنی وفد بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے،تمام مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد میں پہنچا دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll