وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی یورپی کمشنر برائے انسانی امور جونسن کی دعوت پر برسلز کے دو روزہ دورے پر تھے


وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کی غرض سے ایک موثر انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کےلئے بھرپور بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے تارکین وطن کی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے عالمی اتحاد سے متعلق برسلز میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام کرداروں کیلئے کوئی منظم حکمت عملی بنائی جائے ۔
وزیر خارجہ یورپی کمشنر برائے انسانی امور جونسن کی دعوت پر برسلز کے دو روزہ دورے پر تھے۔
وزیر خارجہ نے غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کےلئے قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وزیر خارجہ نے تارکین وطن اور آمدورفت کے بارے میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مستحکم رابطوں کی ضروت پر زور دیا۔
برسلز میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے اعلیٰ حکام اور یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقاتیں کیں۔
یورپی یونین کے داخلی امور کے کمشنر جونسن کے ساتھ ملاقات میں وزیر خارجہ نے تارکین وطن اور نقل و حمل کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے کا خیرمقدم کیا جس میں قانونی ہجرت کےلئے قانونی راستہ اختیار کرنے اور با صلاحیت افراد کی شراکت داری کو فعال کرنا شامل ہے۔
انہوں نے یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر سے بھی اور جی ایس پی پلس سکیم کے نمائندے ہیڈی ہاٹالہ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کی چیئرپرسن ڈیوڈ میکلسٹر اور یورپی یونین کے کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری ارپا لینن سے بھی ملاقات کی۔
جی ایس پی پلس سکیم کو مشترکہ اقتصادی تعاون کےلئے مفید قرار دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ سکیم بغیر اضافی شرائط کے ترقی پذیر ممالک کی اقتصادیات کےلئے حمایت جاری رکھے گی۔
وزیر خارجہ کی ان ملاقاتوں میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سمیت جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جلیل عباس جیلانی نے زوردیا کہ مشرق وسطیٰ میں ہونے والی حالیہ ترقی اس بات کا اظہار ہے کہ دیرینہ تنازعات کو مزید بڑھنے نہیں دیناچاہیے۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل




