جی این این سوشل

دنیا

رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ کا قصاب قرار دے دیا

ترکیہ کے صدر کی اسرائیل کےساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی بھی دھمکی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ کا قصاب قرار دے دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ کے قصاب کا لقب دیا ہے، وہ پچھلے ڈیڑھ ماہ کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری اور ٹینک حملوں کے نتیجے میں ہونے والی چھ ہزار بچوں سمیت پندرہ ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذکر کر رہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے نیتن یاہو کو یہود مخالفت کا سب سے بڑا سبب بھی قرار دیا۔ اسرائیل کی طرف سے حماس کے سات اکتوبر کے حملے جواب میں وسیع پیمانے پر کی گئی ہلاکتوں اور تباہی پر صدر اردوان نے بار بار تنقید کی اور اسرائیل کوایک دہشت گرد ریاست کا نام دیا۔ جبکہ ترکیہ کے صدر نے حماس کو آزادی پسند گروپ کا نام دیا۔ 

ترکیہ کے صدر نے یاہو کو صرف فلسطینیوں کا قاتل نہیں قرار دیا بلکہ دنیا بھر میں یہودیوں کا بھی دشمن کہا ، کیونکہ اردوان کے بقول وہ فلسطینیوں کو قتل کر کے یہودیوں کے لیے بھی دشمنی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ کیونکہ یہودیوں کے لیے خطرہ اس کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔

اردوان نے اسرائیل اور اس کے فلسطینیوں کے خلاف بد ترین بمباری کے ذمہ دار رہنماؤں کے خلاف تیز زبان استعمال کر کے اسرائیل کےساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک دہائی کے بعد سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔

غزہ کی جاری جنگ کے دوران ہی اسرائیل نے ترکیہ سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلایا ہے۔ ترکیہ نے بھی تل ابیب سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

اردوان نے کہا' حماس کے خاتمے کے لیے نیتن یاہو کی انتظامیہ کے بیانات اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں جو جنگ بندی کے لیے ثالث ملک کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں امید متاثر ہو رہی ہے۔

پاکستان

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کے پارلیمانی امور سے متعلق ہی ہوتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات نہیں کی، نہ ایسا ارادہ ہے، تحریک انصاف کے کسی وفد یا رکن نے الگ سے اسپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات کے بارے میں بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ بھی نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں، پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسپیکر کو مذاکرات کے لیے دوبارہ آنے کی پیشکش بھی نہیں کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شکیل خان کا خود پر لگائے کرپشن الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لئے بھی تیار ہوں، سابق صوبائی وزیر کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شکیل خان کا خود پر لگائے  کرپشن  الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شکیل خان نے خود پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کا جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

شکیل خان نے کہا کہ بدعنوانی کیلئے بنائی گئی کمیٹی گڈ نہیں بلکہ بیڈ گورننس کمیٹی ہے، مجھ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لئے بھی تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے تک خاموش ہوں، جلسے کے بعد اپنا موقف عوام کے سامنے رکھوں گا۔

سابق وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نےعمران خان سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملاقات میں سب بتاؤں گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے سابق رکن اور صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر محکمے میں مداخلت اور بیڈگورننس کے الزامات عائد کرتےہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے  ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، مریم نواز

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا اور سستا رہائشی پراجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور پر کمزور طبقوں کو رہائش فراہم کرنا ہے اور عوام پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔ حکومت اس پروگرام کے لیے سبسڈیز دے گی اور آسان ترین ماہانہ اقساط مقرر کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کی سماجی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کی طرح حکومت بھی عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی کو اپنا گھر ہو اور وہ عزت و وقار کی زندگی گزار سکے۔ یہ پروگرام اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مریم نواز کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

اپنی چھت ، اپنا گھر پروگرام کے تحت دیہات میں 10 مرلے اور شہروں میں 5 مرلے تک کی زمین رکھنے والے افراد 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ لے سکیں گے۔ اس قرضے کی واپسی تقریباً 14 ہزار روپے ماہانہ کی آسان قسطوں میں ہوگی جس پر کوئی سود نہیں لگے گا۔

بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4 منزلہ فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے جو قرعہ اندازی کے ذریعے لوگوں کو مہیا کیے جائیں گے۔نجی ہاؤسنگ سکیموں میں 3 سے 5 مرلے تک کے گھر بنا کر دیے جائیں گے۔ حکومت ہر گھر کیلئے 10 لاکھ روپے تک کی سبسڈی دے گی۔

اس پروگرام کے تحت پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔اس انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll