جی این این سوشل

پاکستان

لاڈلےشریف برادران عوامی عدالت میں اپنے کرتوتوں کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں،پرویز الہٰی

نواز شریف کی فوری بریت کے بعد بھی لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے، صدر پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاڈلےشریف برادران عوامی عدالت میں اپنے کرتوتوں کا حساب دینے کیلئے تیار رہیں،پرویز الہٰی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ شریف برادارن عوامی عدالت میں حساب دینے کیلئے تیار رہیں، مہنگائی کے شہنشاہ شہبازشریف کو الیکشن میں لگ پتا جائے گا۔

لاہور کی ضلع کچہری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ کیا فوری بریت کے بعد اب بھی نوازشریف کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے، یہ دونوں بھائی عوامی عدالت میں حساب دینے کیلئے تیار رہیں۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ شریف برادران اللہ اور عوام کی عدالت سے کیسے بچیں گے، اس بار قوم انہیں الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ یاد کروا دیں گے، مہنگائی کے شہنشاہ شہبازشریف کو الیکشن میں لگ پتا جائے گا، عوام ان لاڈلوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے باہر نکالیں گے، یہ عوامی غیض وغضب سےنہیں بچ سکیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ ہر بارعوام کو گمراہ کرکےاقتدار حاصل کرتی ہے، اب ان لاڈلوں کو چاہئے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں، شہباز شریف نے 16 ماہ میں وائے لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کے کچھ نہیں کیا۔  فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے، تحریک انصاف بلے کے نشان کے ساتھ الیکشن میں اترے گی، اور پورے پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی، یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ سستی شہرت کے کاموں پر اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ضلع کچہری لاہور میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے پرویزالٰہی کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے لاہورضلع کچہری میں پیش کیا اور جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ عدالت نے پرویزالٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ توسیع کردی اور انہیں 14 دسمبرکو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ستمبر 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اس نئے اقدام نے پہلے ہی آسمان چھوتی مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6.99 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے معیاری گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 82.54 روپے کا اضافہ ہوا۔


 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہو گا۔



پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کملا ہیرس کوصدارتی انتخابات میں مزید حمایت ملنے کا امکان

سروے کے مطابق امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے اورپانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں امریکن مسلم ووٹرز کا ووٹ کلیدی حیثیت اختیار کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کملا ہیرس کوصدارتی انتخابات میں  مزید حمایت ملنے کا امکان

امریکی صدر جوبائیڈن کے صدارتی دوڑ سے باہر ہونےکے بعد اورکملا ہیرس کےامریکا کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد مسلم ووٹرز کی بڑی تعداد ڈیموکریٹ پارٹی کیساتھ جڑ گئی ہے۔


کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق 29فیصد امریکی مسلمان کملاہیرس کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ ہیں تاہم گرین پارٹی کی امیدوار جل سٹین کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ امریکی مسلمانوں کی تعدا28فیصد ہے۔


جب جو بائیڈن صدارتی امیدوار تھے تو انہیں صرف7فیصد امریکی   مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی جبکہ سٹین کو اس وقت36فیصد مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی، امریکن پیپلزپارٹی کے امیدوار کورنل ویسٹ کو25فیصد مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل تھی۔


سروے کے مطابق امریکا میں مسلم ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے اورپانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں امریکن مسلم ووٹرز کا ووٹ کلیدی حیثیت اختیار کرسکتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ترمیم شدہ نئے ایکٹ کے مطابق کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی نئی حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پرانے شیڈول کو معطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا، امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے، ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll