انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کےاعلی سطحی اجلاس میں آج شرکت کرینگے
نگران وزیراعظم آج ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے ابتدائی سیشن میں شرکت کریں گے


دبئی: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے آج (جمعہ کو) کچھ ہی دیر میں دوبئی ایکسپو سٹی پہنچیں گے۔
جمعہ کو نگران وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس دوبئی ایکسپو سٹی آمد پر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔
نگران وزیراعظم آج ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے ابتدائی سیشن میں شرکت کریں گے، کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی نیدر لینڈز اور استونیا کے وزرا اعظم سے ملاقاتیں متوقع ہے۔نگران وزیر اعظم زاید سسٹینیبلیٹی ایوارڈ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کر رہے ہیں۔

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 6 گھنٹے قبل

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 10 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 9 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 5 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 10 گھنٹے قبل