ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 3دسمبر کو کھیلا جائے گا
میچ سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلا جائے گا


جمیکا: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 دسمبر کو سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔
برطانوی مینز کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور وہ میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا جو سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 6 دسمبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 9 دسمبر کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔
پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کادوسرا میچ 15 دسمبر کو گریناڈا، تیسرا میچ 17 دسمبر کو گریناڈا، چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 8 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago





