امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اپنی کمپنی کی خاتون ملازم کیساتھ جنسی تعلقات میں تھے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ کمپنی کو 2019 میں الرٹ کیا گیا تھا کہ "بل گیٹس نے سال 2000 میں کمپنی کی ملازم کے ساتھ گہرے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ بورڈ کی ایک کمیٹی نے اس تشویش کا جائزہ لیا ، جس کی مکمل تحقیقات کرانے کے لئے قانون کا مکمل سہارا لیا گیا ۔
جرنل اخبار کے مطابق ملازمہ ایک انجینئر تھی جس نے ایک خط میں دعوی کیا ہے کہ " گیٹس کے ساتھ کئی سالوں سے جنسی تعلقات رہا۔"
ان الزامات کی تحقیقات کے باعث بل گیٹس نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دیا کیونکہ بورڈ ارکان نے 2020 میں فیصلہ کیا کہ بل گیٹس کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
دوسری جانب مائیکرو سافٹ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ 2000 میں پیش آئے واقعات کا علم 2019 میں ہوا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک کمیٹی نے معاملے کاجائزہ لیا، یہ واقعہ 20 برس پرانا ہے اور تعلق اچھے انداز میں ختم ہوگیا تھا۔
ترجمان کے مطابق گیٹس نے مائیکرو سافٹ کو اپنی مخیر تنظیم ، بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پر زیادہ توجہ دینے کے لئے چھوڑ دیا۔
واضح رہےکہ گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا نے دو دہائی قبل عالمی غربت اور بیماری سے لڑنے کے لئے اپنی فاؤنڈیشن کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی اور حال ہی میں دونوں نےشادی کے 27 سال بعد 3 مئی کو اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل







