جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

وقار ذکاء کرپٹو کرنسی ماہر مقرر

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان اور پہلے پاکستانی کرپٹو کرنسی ماہر وقار ذکاء کو خیبرپختونخواہ حکومت نے کرپٹو کرنسی ماہر مقرر کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وقار ذکاء  کرپٹو کرنسی ماہر مقرر
وقار ذکاء کرپٹو کرنسی ماہر مقرر

تفصیلات کے مطا بق معروف میزبان، سماجی کارکن اور کرپٹوکرنسی ایکسپرٹ وقار ذکاء  نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شئیر کی ، ان کا کہنا تھا کہ  حکومت پاکستان نے  کرپٹو کرنسی ایکسپرٹ  کی حیثیت سے میری  خدمات  مانگی ہیں  اورانہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ  ملک کی خدمت  کیلئے  ایک پیسہ  بھی وصول نہیں کریں گے اور اپنی تمام خدمات مفت  فراہم کریں گے ۔

 ایک اور ٹویٹ میں  وقار ذکا ء  نے وضاحت  دیتے ہوئے کہا کہ   یہ کرپٹو  کمیٹی صرف خیبرپختونخوا ہی میں  ہی نہیں بلکہ  سارے پاکستان  کیلئے کرپٹو پالیسی  تشکیل  دینے  کے لیے کام کر رہی ہے ۔ 

 

گزشتہ دنوں وقار ذکاء نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کا چیلنج دیتے ہوئے  کہا تھا کہ وہ کرپٹو کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا قرض ادا کرسکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔ انہوں نے  یہ بھی کہا تھا کہ ’اگر نہیں تو پھر پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت دار، زیتون کے باغات، سیاحت، انسداد بدعنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس اس کا  کیا حل ہے ۔ وقار ذکاء نے تمام سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ بتائیں اگر ان کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کی خطرناک وباء کے باوجود وقار ذکا کی انتھک محنت کے نتیجے میں خیبر پختونخو  اسمبلی میں کرپٹو کرنسی سے متعلق بل پاس ہوا۔

واضح   رہے کہ وقار ذکا کے  ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر تقریباً پانچ، پانچ لاکھ فالوورز ہیں اور فیس بک پر بھی 35 لاکھ سے زائد افراد ان کے مداح ہیں۔ سوشل میڈیا پر سراہے جانے کے  بعد انھوں نے سوشل میڈیا پر ہی متعدد ایسے پرائیوٹ گروپس بنا رکھے ہیں جہاں وہ گذشتہ چند سال سے لوگوں کو کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے کے طریقے بتاتے ہیں ۔ اور انھیں اس شعبے کی جانب آنے کی ترغیب دیتے نظر آتے  ہیں۔

دنیا

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم برداشت  ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی  منظوری  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن  2005 میں منایا گیا۔

بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے  لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ  لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے  پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ 
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی  جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
 اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم  سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا  جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو  مری  جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی  ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر  جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ   6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت  میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔

پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی 20  میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll