جرم
سعودی عرب میں منی لانڈرنگ ،جعلسازی اور رشوت کے الزام میں 146 افراد گرفتار
نومبر 2023 کے دوران 341 مشکوک افراد کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی ہے
ریاض: سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ) نے کہا ہے کہ جعلسازی، منی لانڈرنگ، اثر و نفوذ کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں 146 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطابق نزاھۃ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2023 کے دوران 341 مشکوک افراد کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
بیان میں کہا کہ جن عہدیداروں حراست میں لیا گیا ان کا تعلق داخلہ، انصاف، صحت، تعلیم، بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور زراعت کی وزاتوں سے ہے۔ نزاھہ نے کہا کہ فوجداری قانون کے تحت 146 افراد کو حراست میں لیا گیا ان میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
زیرحراست افراد پر رشوت، اثر و نفوذ کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات ہیں۔ پوچھ گچھ مکمل ہونے پر انہیں عدالت کے حوالے کیا جائےگا۔
پاکستان
انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1700 ارب روپے صوبوں کے پاس تعلیمی بجٹ ہے، تعلیمی بجٹ دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے
فیصل آباد میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان جغرافیائی نام نہیں بلکہ ایک عقیدے کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جو کہتی ہے اور جو کرتی ہے اس میں تفریق ہے، ریاست کا فرض ہے سب کو معیاری تعلیم فری فراہم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج معیاری تعلیم کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں جانا مجبوری ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1700 ارب روپے صوبوں کے پاس تعلیمی بجٹ ہے، تعلیمی بجٹ دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر رہی ہے، انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
تجارت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت 3 روپے 95 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔اوگرا 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرے گا اور آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کرے گا۔ وزارت خزانہ 15 اکتوبرکو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ آئندہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف کی بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد
ملاقات میں شنگھائی اسپرٹ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر وزیر اعظم پاکستان سے بیلاروس کے وزیر اعظم نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے ایس سی او کے اجلاس میں بیلاروس کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں شنگھائی اسپرٹ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے جولائی کے اوائل میں آستانہ میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں نے دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو ایک مثبت رفتار فراہم کی ہے، اس رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 اکتوبر تک توسیع
-
پاکستان ایک دن پہلے
پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے تین رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور کر لی
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ، آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
-
تجارت 2 دن پہلے
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا
-
دنیا 2 دن پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق