جی این این سوشل

علاقائی

ڈیفینس کار ٹکرسے 6افراد کی ہلاکت ، کم عمر ملزم کا 14روزہ ریمانڈ منظور

عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈیفینس کار ٹکرسے 6افراد کی ہلاکت ، کم عمر ملزم کا 14روزہ ریمانڈ منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : لاہور کے علاقہ ڈیفینس میں کم عمر ڈرائیور کی کار سے ٹکر کا کیس جس میں ملزم کوعدالت میں پیش کیا گیا ۔

یاد رہے کہ کار کی ٹکر سے چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے ، انسداد دہشت گردی عدالت نے کم عمر ملزم کو14 روزہ جوڈیشل  ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

عدالت نے کم عمر ملزم سے استفسار کیا کہ آپکو ہتھکڑی تو نہیں لگائی تھی ؟ عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ۔

پولیس تفتیشی افسر نے عدالت کو بتا یا کہ ملزم کی جسمانی ٹیسٹ ہو چکے ہیں لیکن ابھی ان کی رپورٹس موصول نہیں ہوئیں ، تفتیشی افسر نے عدالت سے استفسار کیا کہ کیس کی تفتیش مکمل نہیں ہو ئی لہذٰا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ۔

دنیا

اسرائیلی جنگی جارحیت جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر دوسرے دن بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی   جنگی جارحیت جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید

غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت تھم نہ سکی ، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیت لاحیہ میں ایک گھر پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ شہر کے تفح محلے میں ایک گھر پر حملے میں 4 فلسطینی جبکہ وسطی دیر البلاح میں ایک خیمے پر حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

وسطی عزہ زاویدہ میں ایک خیمے پر حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ خان یونس میں خیموں پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر دوسرے دن بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں نوزائیدہ بچے، مریض اور ہسپتال کا عملہ شامل ہے۔

ڈائریکٹر آف نرسنگ کمال عدوان  ہسپتال کا بتانا تھا کہ اس وقت ہسپتال میں صرف 4 ڈاکٹرز اور 50رضاکار موجود ہیں اور اسرائیلی فوج نےگزشتہ ہفتے ہسپتال کے عملے کو حراست میں لیا ہے، زیرِ حراست عملے میں سرجن، نیورولوجسٹ اور ماہرین اطفال شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک ڈرون حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے متعدد گھر اور گاڑیاں جلا دیں، فلسطینی حکام کا یہ کہنا ہے کہ اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر 12 فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر2023 سے اب تک رپورٹ کی گئی فلسطینی شہادتوں کی تعداد 44 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آسٹریلیا سریز: آسٹریلیا نے نئے وائٹ بال کپتان کا اعلان کر دیا

جوش انگلس پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے لیے کپتان مقرر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا سریز: آسٹریلیا نے نئے وائٹ بال کپتان کا اعلان کر دیا

میلبورن: پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز  جوش انگلس پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کریں گے،جبکہ وہ آخری ایک روزہ میچ اور ٹی 20 میں  ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 پاکستان آسٹریلیا سیزیز کے آخری میچ میں کینگروز کے مایہ ناز کھلاڑی جن میں مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہے، ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، بلکہ انہیں بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی  بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔

 کینگروز نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

  چیمپئنزٹرافی: آئی سی سی وفد کا اگلے ہفتے پاکستان کے دورے کا امکان

ذرائع کے مطابق وفد چمپینز ٹرافی کے انتظامات کا جائرہ لینے کے لیے پاکستان آئے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

  چیمپئنزٹرافی: آئی سی سی وفد کا اگلے ہفتے پاکستان کے دورے کا امکان

ذرائع کے مطابق چمپینز ٹرافی کے انتظامات کا جائرہ لینے کے لیے آئی سی سی کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔

ذرائع کے مطابق  وفد کا 10 سے 12 نومبر تک  دورہ لاہورکے شیڈول کا پلان ہے، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کچھ افراد کے پہلے پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔

وفد کی موجودگی میں چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد بھی ہو گا،جس میں ممکنہ طور پر میگا ایونٹ کے شیڈول اور دوسری تفصیلات کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ  چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول ممبر ممالک سے پہلے ہی شیئر کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی اگلے سال 19 فروری سے پاکستان میں شیڈول ہے۔ میچ لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll