آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 14 رکنی ٹیم سکواڈ کا اعلان کردیا
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے کپتان پیٹ کمنز کی سربراہی میں 14 رکنی ٹیم سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
14 رکنی آسٹریلین ٹیم سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مچل مارش، لانس مورس، مچل سٹارک، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
When the first squad drops, you know the summer of Test cricket has officially arrived ? #AUSvPAK pic.twitter.com/vjlcVlEYcv
— Cricket Australia (@CricketAus) December 3, 2023
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جسے ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے، سربراہ نیشنل سلیکشن پینل آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی کپتانی میں کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ سکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ لانس مورس کو کمر کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 9 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل