- Home
- News
پاکستانی ویمنز ٹیم کی پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست
پاکستان ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں یہ پہلی فتح ہے
پاکستان ویمنز نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کر دی ، فاطمہ ثنا کی شاندار باؤلنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کی تاریخی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر دیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف 9 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں یہ پہلی فتح ہے۔
گرین شرٹس نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، گزشتہ روز یونیورسٹی اوول ، ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے ،
? FIRST T20I WIN OVER NEW ZEALAND ?@aliya_riaz37 and @maroof_bismah's unbroken 39-run stand sees Pakistan claim a memorable victory! ?#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/4BSoqPKjIR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2023
میڈی گرین نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، سوزی بیٹس 28 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں ، فاطمہ ثنا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیانا بیگ، ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔اوپنرز شوال ذوالفقار اور منیبہ علی نے 40 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، منیبہ علی چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
شوال ذوالفقار نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے کپتان ندا ڈار کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 51 رنز کا اضافہ کیا۔ ندا ڈار نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز اسکور کیے، عالیہ ریاض نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 12 گیندوں پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں ، بسمہ معروف نے ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 13 رنز بنائے ، دونوں بیٹرز کے مابین چوتھی وکٹ میں 39 رنز کی شراکت قائم ہوئی ، نیوزی لینڈ ویمنز کی طرف سے سوفی ڈیوائن نے دو وکٹیں حاصل کیں، فاطمہ ثنا اپنی شاندار باؤلنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 منٹ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 3 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل