نگراں وفاقی وزیر صحت کی متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات
کوپ 28کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی


نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام سالانہ موسمیاتی کانفرنس ‘کوپ 28’ کے موقع پر دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندیم نے اپنے ہم منصب کو ‘کوپ 28’ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے شعبہ صحت میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے سےآگاہ کیا اور جنوری 2024 میں ہونے والی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ دسمبر 2023 میں میں منعقد ہونا تھی تاہم دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ‘کوپ 28’ کانفرنس کے پیش نظر جنوری میں جی ایچ ایس ایس کی تاریخیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کا مقصد اقوام عالم کو اکٹھا کرنا اور مستقبل کی کسی بھی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ادویات اور ویکسین کی مقامی تیاری میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں فارما پارک قائم کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈا کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی صحت سلامتی سمٹ وقت کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات کی قیادت ایسے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے جو پاکستانی عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے باہمی تعلقات اور صحت کے شعبے میں بھی شراکت داری کو کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 3 گھنٹے قبل

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 3 گھنٹے قبل

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کے تاریخی شہر شیراز میں 43 واں فجر انٹرنیشنل فلم فیئر کا باقاعدہ آغاز
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

سہ ملکی سیریز: سری لنکا سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران جاپان میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب قاہرہ پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل









