وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی اقدامات کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کی


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دبئی میں اقوام متحدہ پارٹیز کی اٹھائیسویں کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
المخطوم انٹرنیشنل ایئر پورٹ دبئی پر متحدہ عرب امارات کے حکومتی ترقی اور مستقبل کی وزیر اوہود بنتِ خلفان الرومی، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور پاکستان کے سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی COP 28 کانفرنس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کی۔
وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی اقدامات کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں پاکستان کا قومی موقف پیش کیا۔
وزیراعظم نے گلوبل اسٹاکٹیک گول میز کانفرنس میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔
کوپ 28 کے موقع پر وزیراعظم نے سری لنکا اور مالدیپ کے صدور اور نیدر لینڈز، ایسٹونیا، شام کے وزرائے اعظم اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم نے COP 28 میں پاکستان کے پویلین کا دورہ کیا اور لیونگ انڈس اقدام کے حوالے سے ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago





