ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت کا میجر محمد اکرم شہید، نشان حیدر کو ان کی 52ویں شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت
قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے


راولپنڈی: ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت نے میجر محمد اکرم شہید، نشان حیدر کو ان کی 52ویں شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ آئیے ان ہیروز کو یاد رکھیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاداور تینوں افواج کے سربراہان نے میجر محمد اکرم شہید، نشان حیدر کو ان کی 52ویں شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میجر محمد اکرم شہید نے 1971 کی جنگ کے دوران لڑائی میں دشمن کے ان گنت حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔
میجر اکرم کی اس بے مثال مزاحمت نے ہندوستانی فوج کو اس وقت تک مادر وطن کے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھنے دیا جب تک وہ شہید نہیں ہوئے۔ ایسی مثالی جرات ہمارے مادر وطن کے محافظوں کی پہچان ہے۔ عسکری قیادت نے کہا کہ میجر محمد اکرم کا یوم شہادت مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی جانب سے دی گئی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے۔

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 40 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 17 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر
- 13 گھنٹے قبل

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- 16 گھنٹے قبل